• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولویوں نے تباہ کر دیا اس ملک کو۔۔۔۔۔؟؟ کیا واقعی؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
مولویوں نے تباہ کر دیا اس ملک کو۔۔۔۔۔؟؟ کیا واقعی؟؟؟

ایک تحقیق ۔۔۔۔۔۔۔ آپ بھی پڑھیے ۔۔۔۔۔
----------------------------------------------------------------

400 کی لینن کی شرٹ اور اتوار بازار سے 480 روپے میں ملنے والے لنڈے کے 3 پاجامے (Tights) پہن کر موم بتی مافیا سے منسلک اور Women Rights کےنام پر چندہ لے کر فیشن شو کرنے والی ہماری کچھ فیس بکی آنٹیوں کا کہنا ہے کہ

"پاکستان کی تمام تر بربادیوں کا ذمہ دار مولوی ہے"

انکی اس بات کو سنجیدہ لے کر میں نے ایک تحقیق کی اور تحقیق سے اس نتیجے پر پہنچا کہ۔۔۔

پاکستان کے پہلے گورنر جنرل مدرسہ دیوبند سے مولوی فاضل ڈگری یافتہ تھے۔

پہلے صدرِپاکستان نے جامعہ ازہر سے دفاعی امور پر مفتی کا کورس کیا۔۔

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم مدرسہ بریلی میں 8 سال پڑھے۔۔

سول سروس اکیڈمی رائے ونڈ تبلیغی مرکزمیں ہے۔۔

الیکشن کمیشن، نیب اور پیمرا چئیرمین کے لئے درس نظامی یا مولوی فاضل کی شرط لازمی ھے۔

نواز شریف، زرداری،گیلانی اور رحمن ملک کے پاس جامعہ بنوری ٹاؤن کی سند ھے۔۔۔

ایوب،یحیی، اور مشرف حافظ قرآن اور مولوی تھے۔۔۔۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی منصورہ لاہور میں واقع ہے۔۔

پاکستان کے تمام پارلیمنٹیرنز کے پاس مدرسہ سے تعلیم کی 8 سالہ سند ہونا لازمی ہے۔۔

قومی اداروں مثلاً نادرا، ایف۔ آئی۔اے، واپڈا، پی آئی اے، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی سی ایل اور اسٹیل ملز کے ڈائریکٹرز ہمشہ سے مولوی ہی رہے۔۔

ہر چھوٹے بڑے شہروں میں موجود قحبہ خانے Brothels محکمہ اوقاف کی زیرِ نگرانی چلتے ہیں۔

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز پہلے 8 ماہ فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ کرتے ہیں۔

میڈیا ہاؤسسز کو مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کنٹرول کرتا ہے۔

اور تو اور کرکٹ کی تباہی کے زمہ دار بھی مولوی اعجاز بٹ، مولانا نجم سیٹھی نقشبندی اور حضرت علامہ مولانا شہر یار ہیں ۔۔۔۔

اور دیکھئے نا جب فارمولا کریم بھی ایک مہینے تک لگانے سے رنگ گورا نا ہو تو اس کا ذمہ دار بھی تو مولوی ہی ہوانا۔۔۔۔ آخر مولوی نے جمعہ کے واعظ میں کیوں نہیں بتایا کہ L'Oréal اور Olay کی نائٹ بیوٹی کریم فارمولا سے بہتر کام کرتی ہے!

بالکل صیح سوچا ماڈرن آنٹیوں لبرل بابوؤں نے۔۔۔

مولوی مولوی مولوی مولوی مولوی مولوی مولوی مولوی۔

..................................................................................

٭٭٭ شرم تم کو مگر نہيں آتی ٭٭٭
 
Top