حافظ عمران الہی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 09، 2013
- پیغامات
- 2,100
- ری ایکشن اسکور
- 1,460
- پوائنٹ
- 344
قلمدان نہ ملنے پر جے یو آئی کے وفاقی وزراءاکرم درانی، غفور حیدری مستعفی! اب یہ بریکنگ نیوز بھی چلی گئی ہے کہ جے یو آئی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
جے یو آئی کیلئے ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ .... ع
بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
حسرتیں، تمنائیں اور نہ جانے پیسے بٹورنے کے کیا کیا خیال دل میں سجائے جے یو آئی کے دونوں وزراءمسور کی دال جیسا منہ بنائے خالی ہاتھ ہی گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ مشرف دور میں مولانا فضل الرحمن نے بڑی زمین الاٹ کروائی تھی لیکن اب سارے منصوبے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں۔ وزارتیں قبول کرتے ہی دونوں صاحبان کو مشور دیا تھا ....
ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکاں ہے کچھ تو خیال کر
لیکن اب انہیں شاید احساس ہُوا ہو کہ انہیں اچھی نصیحت پر پہلے ہی عمل کر لینا چاہئے تھا۔ دونوں صاحبان کے چہرے اس کیفیت میں ڈوبے نظر آتے ہیں کہ.... ع
حسرت ان غنچوں پر جو بِن کِھلے مُرجھا گئے
میاں نواز شریف نے جے یو آئی کو دایاں دکھا کر بایاں مارا ہے۔ اس قدر بے عزتی اگر کسی جانور کی ہو جائے تو وہ بھی شہر چھوڑ جاتا ہے لیکن زمانہ گواہ ہے مولانا صاحب چند دن کے بعد اسی تنخواہ پر کام کرنے کیلئے تیار ہو جائیں گے کیونکہ یہ لوگ قائداعظم سے پیار نہیں کرتے بلکہ قائد کی تصویر سے پیار کرتے ہیں۔ میاں صاحب اپنی حلیف پارٹی کے ان دونوں وزراءکو کم از کم قلمدان تو دے دیتے' بے شک اس میں قلم نہ رکھتے۔ اس سے کم از کم ایک حکومتی حلیف کو کھونے کی نوبت تو نہ آتی۔
٭۔٭۔٭۔٭۔٭