• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکہ: توسیع حرم کے لیے تعمراتی کام اپنےعروج پر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مکہ: توسیع حرم کے لیے تعمراتی کام اپنےعروج پر

مطاف کی وسعت کے لیے بنیادوں کا کام تیزی سے جاری​

بدھ 9 ربیع الاول 1436هـ - 31 دسمبر 2014م
مکہ المعظمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


مسجد حرام میں توسیع کے عظیم شاہ عبداللہ منصوبے کا تیسرا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس مرحلے میں مطاف کی توسیع شامل ہے، اس مقصد کے لیے تعمیراتی کام ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔

اس امر کا اظہار حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کی طرف سے اس منصوبے کے لیے مقرر کردہ انڈر سیکرٹری محمد الوقدانی نے کیا ہے۔

ان کے بقول شاہ فہد توسیعی منصوبے کے مقابل علاقے میں مطاف کی توسیع کے لیے زیر زمین بنیاد مکمل کی جا رہی ہے۔ اسی ہفتے کے اختتام تک یا اگلے ہفتے کے آغاز تک مطاف کی بنیادوں کے حوالے سے کنکریٹ بھر دی جائے گی۔

اس سے قبل پہلے دو مراحل پر محیط تعمیراتی کام اپنی مقررہ مدت کے دوران مکمل ہو چکا ہے۔ اس کی بدولت اب مسجد حرام میں نمازیوں اور حجاج کی گنجائش ستر فیصد بڑھ گئی ہے۔ توسیعی منصوبے کے تحت اکیاسی ہزار پانچ سو سڑسٹھ مربع میٹر پر تعمیرات مکمل ہوں گی۔

تیسرے مرحلے میں بائیس سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے بارہ لفٹس کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ نئی توسیعات کے بعد مسجد حرام میں داخلے کے لیے دروازوں کو بھی بڑا کر دیا جائے گا۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے

آب زم زم اور قرآنی نسخوں کی وافر فراہمی بھی ممکن

جمعرات 10 ربیع الاول 1436هـ - 1 جنوری 2015م
مکہ معظمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


مسجد حرام کی توسیع کے لیے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کے باوجود مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے جائیں گے۔

حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی میں شعبہ ابواب حرم کے ڈائیریکٹر عبدالله بن مهنا الطميح نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں دروازے فوری طور پر کھول دیے گئے ہیں تاکہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں کی سہولت کا اہتمام ممکن ہو۔

انہوں نے بتایا ان دروازوں کے کھولے جانے کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ آب زم زم کی سہولت تک نمازیوں اور عمرہ کے لیے آنے والوں کہ رسائی با آسانی ممکن ہو گئی ہے۔ نیز مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے قرآنی نسخوں کی فراہمی بھی ان کی ضرورت کے مطابق ممکن ہو گئی ہے۔

عبدالله بن مهنا الطميح نے کہا توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کے تیزی سے جاری ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں دروازوں کو کھولنے کا مقصد مسجد حرام میں داخل ہونے اور باہر جانے میں درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکتر مجلس انتظامی نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ دروازوں پر موجود حکام اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور مسجد حرام کی صفائی کو ممکن بنانے میں تعاون کے لیے نظم وضبط کا خیال رکھیں۔

انہوں نے نمازیوں اور خصوصا عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد حرام کے باہر رکھے گئے لاکرز کو اپنی قیمتی اشیاء کے تحفظ کے لیے ضرور استعمال کریں۔

ڈائریکٹر نے دروازوں پر ہجوم کے اکٹھے ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپیل کی کہ دروازوں پر سرخ بتیوں کے روشن ہونے کے موقع پر نمازی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں کیونکہ سرخ بتی کے جلنے کا مطلب ہے کہ مسجد میں مزید جگہ نہیں ہے ۔

اسی طرح نماز کے اوقات کے فوری بعد لوگوں کو مسجد سے باہر آنے کا موقع دیے بغیر اندر جانے کی کوشش نہ کی جائے کہ ایسی صورت دروازوں پر اژدھام پیدا ہو سکتا ہے۔

ح
 
Top