• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ

07 نومبر 2017

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع، پاکستان سے عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والوں کو حرمین شریفین جاتے ہوئے پاسپورٹ کی کاپی اور عمرہ ویزہ کی کاپی ساتھ لے جانے کی ہدایت، مکہ میں ایسے افراد کو پکڑا جا رہا ہے جن کے پاس پاسپورٹ کی کاپی اور عمرہ ویزہ کی کاپی نہیں ہوتی، عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی پر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے ، ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عمرہ کے لیے جانے والوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ حرم شریف جاتے ہوئے پاسپورٹ اور عمرہ ویزہ کی کاپی اپنے پاس رکھیں چیک کرنے پر انہیں دکھائیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
غیر قانونی لوگوں کے لیے تقریبا چھ ماہ پہلے ایک مہم شروع کی گئی تھی کہ سب ’ قانونی ‘ ہوجائیں ، یا پھر اپنے ملک واپس چلے جائیں ، یہ مدت تین ماہ پر مشتمل تھی ، اس مدت کو ختم ہوئے تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہوگا ۔ اب پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے ، عمرہ کے لیے آئے ہوئے زائرین کے لیے زیادہ مسئلہ نہیں ، اگر مسجد نبوی یا مسجد حرام کے قریب قریب ہوٹلز کے پاس ہوں گے ، چونکہ وہاں بکثرت حاجیوں کا آنا جانا ہوتا ہے ، اس لیے ایسی جگہوں پر تفتیش ( ناکہ ) نہیں لگایا جاتا ۔ البتہ جو لوگ اکیلے زیارتوں کے لیے نکلنا چاہیں ، یا ادھر ادھر میل ملاپ کے لیے جائیں ، ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ باقی احتیاط سب سے بہتر ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو نئی مہلت

3 گھنٹے پہلے


سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی افراد کی ہے،

ریاض: سعودی حکومت نے غیر قانونی تارک وطن کو باعزت طریقے سے اپنے آبائی ملک جانے کے لیے مزید 60 دن کی مہلت دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جی ڈی پی) کے قوانین کے تحت ایسے غیر ملکی باشندے جو اقامہ (ریذیڈینسی پرمٹ) ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں مزید 60 دن کی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے سعودی عرب چھوڑ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی شہری جنہیں نئی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت ملے گی وہ 60 دن سے زائد وقت سعودی عرب میں نہیں گزار سکیں گے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی اس وقت مزید وضاحت کی جب ایک غیر ملکی شہری نے ان سے پوچھا کہ میرے پاس فائنل ایگزٹ ویزا ہے اور میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو کیا یہ کوئی پریشان کن بات ہے؟ جواب دیا گیا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، فائنل ایگزٹ ویزا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اندر آپ کو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


ح
 
Top