• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکۃالمکرمہ میں ایک خوبصورت مسجد کا اضافہ

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
مکۃ المکرمہ شارع الحج پر واقع حجز الکویتی کے میدان میں ایک نہائیت

خوبصورت مسجد "خادم الحرمین الشریفین" الملک عبد العزیز بن عبد

الرحمن آل فیصل آل سعود کے نام سے تعمیر کی گئی ھے۔

یہ مسجد الامیر متعب بن عبد العزیز آل سعود کی نگرانی میں تعمیر

ھوئی ھے۔یہ مسجد مکہ کی خوبصورت مساجد میں سے ایک مسجد

ھے۔اس مسجد کے ہال میں 37 صفیں ھیں اور ہر صف میں تقریبا 70 لوگ

نماز ادا کرسکتے ھیں۔ہال میں گہرے سبز رنگ کا خوبصورت قالین بچھایا

گیا ھے ۔اس پر ہلکے سبز رنگ سے صفوں کی نشان دہی کی گئی ھے۔

اس کے دونوں جانب ایک بڑا چوبی دروازہ جو کہ گہرے بھورے رنگ سے

پالش ھے،جبکہ اسکے ساتھ 3 چھوٹے دروازے اور ایک مسطتیل چوبی

دروازہ لگایا گیا ھے ۔تمام دروازے لکڑی سے بنے اور گہرے بھورے رنگ

سے پالش ھوئے ھیں۔

ھال میں 7 قطاروں میں فانوس لٹکائے گئے ھیں ۔ہر قطار میں 7 فانوس

ھیں۔ہر فانوس میں 3 دائروں میں 7 ،7 چھوٹے فانوس مزین ھیں یہ تمام

فانوس سنہرے رنگ سے مزین ھیں۔جبکہ درمیان میں ایک بڑا فانوس

جس پر کلمہ طیبہ کندہ ھے ،لٹکایا گیا ھے۔

بوڑھے نمازیوں کے لیے آرام دہ کرسیاں رکھی گی ھیں،

اس طرح ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فریج رکھے

گیے ھیں۔

سامنے کی طرف سے مسجد میں 5 بڑے لکڑی کے دروازے ھیں ۔

امام صاحب کے مصلی کے بائیں جانب ایک دروازہ ھے ۔جہاں سے امام

صاحب کی آمد ھوتی ھے۔

اسی طرح منبر کے پیچھے ایک دروازہ لگایا گیا ھے۔جہاں سے جمعہ

خطبے کے لیے امام صاحب تشریف لاتے ھیں۔

اگر مسجد کے بیرونی منظر کا جائیزہ لیا جائے تو دور سے 3 بڑے مینار

جن میں 2 لمبوترے اور ایک گولائی کی شکل میں ھے ۔بڑے خوبصورت

دکھائی دیتے ھیں ۔ان میناروں پر سنہرے رنگ کی دھات چڑھای ھوئی

ھے،اس مسجد کی تعمیر شعبان کے آخر میں مکمل ھوئی ھے اور

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ھی اس میں باقائدہ پنجگانہ

نماز،جمعہ اور تراویح کا آغاز کر دیا گیا ھے۔
 
Top