• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مگر وہ بارش کا پانی نہیں تھا۔۔۔

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
دسمبر کی ایک سہ پہر میں اسکول سے نکلا تو آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے میں نے سوچا بارش آنے سے پہلے گھر پہنچ جاؤں گا۔۔۔ ابھی آدھا فاصلہ بھی طے نہیں کر پایا تھا کے اچانک تیز بارش شروع ہوگئی۔۔۔

جب میں کانپتا ہوا گھر پہنچا تو بھائی نے کہا موصوف نظر نہیں آرہا تھا کے بارش ہورہی ہے۔۔۔
بہن نے کہا تھوڑی دیر رُک جاتے بارش تھم جاتی تب نکل آتے۔۔۔
ابا جی نے کہا بیٹا جی بہت شوق ہے بارش میں بھیگنے کا ٹھنڈک لگے گی تو لگ پتا جائے گا۔۔۔

اتنے میں ماں جی آئی سر پہ تولیہ رکھ کر بولی۔۔۔
کمبخبت بارش تھوڑی دیر رُک نہیں سکتی تھی کے میرا لال گھر پہنچ جاتا پھر ہوجاتی۔۔۔
ماں کی بات سننے کے بعد پانی میرے گالوں پر سے ہوتا ہوا نیچے گرنے لگا۔۔۔

مگر وہ بارش کا پانی نہیں تھا۔۔۔
 
Top