• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مہر نستعلیق فونٹ ریلیز

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
اس فونٹ کو میں (محمد ذیشان نصر) اور میرے والد صاحب جناب نصراللہ مہر نے نہایت محنت کے ساتھ خاص طور ویب، موبائل اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں آئی ٹی یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر عمر سیف صاحب کی نگرانی میں تیار کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پروگرام مینجر جناب سہیل عبداللہ صاحب کی مشاورت بھی شامل رہی ۔

اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں :۔
۱۔ یہ فونٹ اوپن ٹائپ کریکٹر بیسڈ ہے ۔۔
۲۔ نقاط کی بہترین سیٹنگ مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔
۳۔ اعراب اور مارکس کی مکمل سپورٹ شامل ہے ۔ ۔
۴۔ یہ فونٹ کم ترین حجم(۱۰۴ کے بی) رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین رینڈرنگ سپیڈ کا حامل ہے ۔۔
۵۔ یہ فونٹ لاہوری طرزِ خطاطی کے عین مطابق ہے ۔۔
۶۔ فونٹ میں انگلش کی سپورٹ بھی شامل ہے ۔۔
۷۔ فونٹ کی مزید بہتری اور کرننگ پر کام جاری ہے ۔۔۔

یہ ایک اوپن ٹائپ یونی کوڈ بیسڈ کریکٹر بیسڈ فونٹ ہے جو کہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے ساتھ ساتھ ویب پبلشنگ کے لئے بھی یکساں کار آمد ہے
http://csalt.itu.edu.pk/urdufont/Mehr Nastaliq Web version 1.0 beta.ttf
 

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
عمدہ جناب اللہ ان سب احباب کو جزا خیر دے اور اس محنت کو قبول فرمائے
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
یہ تو واقعی ایک بہت بڑا کام ہے ۔ ویب اور موبائل پر لائٹ ویٹ نستعلیق کی ایپس بنانے میں آسانی ہوگی ۔ اور امبڈیڈ فونٹس کی وجہ سے صحیح طور پر نظر آئیں گی ۔ جزاک اللہ خیرا ۔
 
Top