• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میتھی کے سر کی خشکی کے لئے حیران کن فوائد

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521

میتھی کے سر کی خشکی کے لئے حیران کن فوائد

کراچی (نیوزڈیسک) برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں میتھی کا استعمال عام ہے۔ میتھی صرف خوشبودار مصالحہ ہی نہیں بلکہ یہ اپنے اندر حیران کن طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔

میتھی پروٹینز، ریشے، وٹامن سی، پوٹاشیم، آئرن اور الکالوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے۔ میتھی کا باقاعدہ استعمال نہ صرف بالوں کو جلد سفید ہونے سے روکے رکھتا ہے بلکہ یہ سکری بھی خاتمہ کر دیتی ہے۔ میتھی میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فینگل صلاحیت نہ صرف سکری سے آپ کی جان چھڑاتی ہے بلکہ یہ اسے دوبارہ پیدا ہونے سے بھی روکتی ہے۔ اس کے علاوہ میتھی سر کی جلد کی نشوونما کرکے بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔

میتھی کے استعمال کا طریقہ

کسی برتن میں میتھی کے بیج اور پانی ڈال کر اسے رات بھر کے لئے کہیں رکھ دیں (میتھی کی مقدار آپ کے بالوں کے زیادہ یا تھوڑے ہونے پر منحصر ہے)۔ صبح میتھی کے بیج والے اس پانی کو گرینڈ کر لیں، پھر اس پیسٹ کو آدھے گھنٹے کے لئے اپنے سر کی جلد پر لگا رہنے دیں، بعدازاں بالوں کو اچھی دھو لیں تو آپ کو سکری سے پاک اور خوبصورت بال ملیں گے۔ میتھی کے بیج کے علاوہ آپ اس کے پتوں کو بھی سکری کے خاتمہ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، بس فرق صرف اتنا ہے کہ ان کو پانی میں ساری رات بھگو کر رکھنے کے بجائے براہ راست پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ ایک ماہ تک باقاعدگی سے اس مشق کو اپنائیں تو پھر زندگی بھر آپ کے بالوں میں سکری پیدا نہیں ہوگی۔

09 اگست 2014

 
Top