محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
میت کے کھانوں کا نقصان
مردے کا کھانا صرف فقراء کے لئے عام دعوت کےطور پر جو دعوت کرتے ہیں یہ منع ہے ، غنی نہ کھائے ۔(فتاویٰ رضویہ ج4ص 147)
میت کا کھانا کھانے سے دل مردہ اور سیاہ ہو جاتاہےجو طعام میت کے متمنی رہتے ہیں ، ان کادل مر جاتا ہے ، ذکر واطاعت الہٰی کے لئے حیات و چستی ان میں نہیں رہتی کہ وہ اپنے پیٹ کے لقمہ کے لئے موت مسلمین کے منتظر رہتے ہیں اور کھانا کھاتے وقت موت سے غافل اور اس کی لذت میں شامل (فتاویٰ رضویہ ج4ص 223)
نیز فرماتے ہیں جو ان چیزوں کا منتظر رہتا ہے ان کے نہ ملنے پر ناخوش ہوتا ، اس کا دل سیاہ ہوتا ہے ، فقیر لے کر خود کھائے اور غنی لے ہی نہیں سکتا اور لئے ہوں تو مسلمان فقیر کو دے دے ۔