محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
میت کے گھر کا کھانا سوچ سمجھ کر کھائیں
میت کے پہلے یا تیسرے دن یا ہفتہ کے بعد ( جمعرات کو) جو کھانے تیار کئے جاتے ہیں ، سب مکروہ و ممنوع ہیں ، علامہ شامی درمختار میں فرماتے ہیں ، یہ سب ناموری اور دکھاوے کے کام ہیں ، ان سے احتراز کیا جائے ، اس دعوت کا کھانا بھ منع ہے ، غالباً ورثہ میں کوئی یتیم اور نابالغ ہوتا ہے یا بعض ورثاء موجود نہیں ہوتے ، نہ ان سے اس کا اذان لیا جاتا ہے جب تو امر سخت شدید پر متضمن ہوتا ہے اگر ان میں کوئی یتیم ہوا تو آفت سخت تر ہے ۔ ( جلی الصورت ص 3-4)
(یعنی یتیم کامال کھانے کا گناہ بھی ہو گا ۔ ناقل )