• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا تعارف

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
کافی عرصہ سے محدث فورم کا خاموش قاری تھا ، اپنی کم مائیگی اور کم علمی کی بناء پر لکھنے یا اس مجلس میں شرکت کا حوصلہ نہ تھا۔ لیکن پھر سوچا کہ اپنی اس کمزوری و سستی کو مزید نقصان کا دروازہ بنانا دانشمندی نہیں۔ اور بالآخر باقاعدہ اس مجلس میں شریک ہو گیا۔
کافی عرصہ سے تعارف کے سیکشن میں لکھنے کا سوچتا رہا مگر وہی اپنی کاہلی آڑے آتی رہی۔
بہرحال میرا مختصر تعارف یہ کہ:
عمر فاروق میرا نام ہے، لاہور سے تعلق ہے۔
سیکھنے کا شوق تو بہت ہے لیکن نفس ہے کہ اس راہ کی کٹھنائیاں برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا، بہرحال اس قافلے کے راہیوں میں اپنا نام اس امید پر درج کروایا ہے کہ کچھ سیکھ نہ بھی پائے تو کم از کم اجر کے مستحق تو قرار پائیں گے ہی۔
 
makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و بر کاتہ۔

خوش آمدید۔

ان شاءاللہ۔
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و بر کاتہ۔
محدث فورم پہ خوش آمدید بھائی۔۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
کافی عرصہ سے محدث فورم کا خاموش قاری تھا ، اپنی کم مائیگی اور کم علمی کی بناء پر لکھنے یا اس مجلس میں شرکت کا حوصلہ نہ تھا۔ لیکن پھر سوچا کہ اپنی اس کمزوری و سستی کو مزید نقصان کا دروازہ بنانا دانشمندی نہیں۔ اور بالآخر باقاعدہ اس مجلس میں شریک ہو گیا۔
کافی عرصہ سے تعارف کے سیکشن میں لکھنے کا سوچتا رہا مگر وہی اپنی کاہلی آڑے آتی رہی۔
بہرحال میرا مختصر تعارف یہ کہ:
عمر فاروق میرا نام ہے، لاہور سے تعلق ہے۔
سیکھنے کا شوق تو بہت ہے لیکن نفس ہے کہ اس راہ کی کٹھنائیاں برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا، بہرحال اس قافلے کے راہیوں میں اپنا نام اس امید پر درج کروایا ہے کہ کچھ سیکھ نہ بھی پائے تو کم از کم اجر کے مستحق تو قرار پائیں گے ہی۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !۔۔۔۔۔فورم پر خوش آمدید بھائی۔نیت ہمیشہ رکھیں کہ یہ بھی اجر سے خالی نہیں جاتی ، ان شاء اللہ ۔آپ کا یوزر نیم کبھی بھی سمجھ نہیں آیا، اس کا کیا مطلب ہے بھائی ؟اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی پیدا کر دے،۔آمین
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و بر کاتہ۔
محدث فورم پہ خوش آمدید بھائی۔۔

بھائی اپنے دستخط سے امیج ڈیلیٹ کیجئے، دستخط میں امیج لگانا فورم پر سست رفتاری کا سبب بن سکتا ہے۔
 
بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
[QUOTE="Dua, post: 202947, member: 3245"آپ کا یوزر نیم کبھی بھی سمجھ نہیں آیا، اس کا کیا مطلب ہے بھائی ؟اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی پیدا کر دے،۔آمین[/QUOTE]

یہ اصل میں مشہور مسلم حکمران اور سالار رکن الدین بیبرس کے نام سے لیا گیا ہے۔یہ مملوک سلطنت کے پہلے نامور رہنما تھے۔انھوں نے 17 سال تک مصر وشام پر حکومت کی۔یہ ایک غلام تھے جو ایوبی سلطان الصالح ایوب کے ذاتی محافظ بھی رہے۔
ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے تاتاری سیلاب کے خلاف بند باندھا بغداد کو تباہ کرنے کے
بعد جب
ہلاکو کی فوجیں شام کی طرف بڑھیں تو بیبرس اور ایک دوسرے مملوک سردار سیف الدین قطز نے مل کر 1260ء میں عین جالوت کے مقام پر ان کو فیصلہ کن شکست دی اور شام سے منگول فوجوں کو نکال باہر کیا۔ بیبرس کایہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ اس نے مصر و شام کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا۔ ورنہ ان ملکوں کا بھی وہی حشر ہوتا جو ایران، عراق اور ترکستان کا ہوا۔ سلطان بیبرس نے نہ صرف یہ کہ شام پر منگولوں کے حملوں کو پسپا کیا بلکہ خود ان کے علاقوں پر حملہ آور ہوئے۔ انھوں نے مصری سلطنت کی شمالی سرحد ایشیائے کوچک کے وسطی علاقوں تک پہنچادی۔
سلطان بیبرس کا دوسرا بڑا کارنامہ شام کے ساحل پر قابض یورپی حکومتوں کا زور توڑنا ہے۔ یہ حکومتیں پہلی صلیبی جنگ کے زمانے سے شام کے ساحلی شہروں پر قابض تھیں۔ نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی رحمہم اللہ نے اگرچہ اندرون ملک اور فلسطین سے صلیبیوں کو نکال دیا تھا لیکن ساحلی شہروں پر ان کا اقتدار عرصے تک قائم رہا۔ ان کو بحری راستے سے یورپ سے برابر مدد پہنچتی رہتی تھی۔ یہ حکومتیں مصر و شام کے خلاف منگولوں سے اتحاد کرلیتی تھیں اور مسلمان چکی کے دو پاٹوں کے درمیان دب گئے تھے۔
انھوں نے عین جالوت میں منگولوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کرنے پر 1268ء میں عیسائی سلطنت انطاکیہ کا خاتمہ کیا۔ انطاکیہ کی سلطنت کا خاتمہ 1271ء میں نویں صلیبی جنگ کا باعث بنا جس کی قیادت انگلستان کے شاہ ایڈورڈ نے کی تاہم وہ بیبرس سے کوئی بھی علاقہ چھیننے میں ناکام رہے۔
انھوں نے صلیبیوں کو دیگر کئی جنگوں میں بھی شکست دی۔
اسی طرح ان کا ایک اور اہم کارنامہ خلافت کی بحالی ہے سقوط بغداد اور خلیفہ مستعصم باللہ کی شہادت کے بعداسلامی دنیا 3 سال بغیر خلافت کے رہی اتفاق سے
ظاہر باللہ عباسی کا ایک لڑکا ابو القاسم احمد منگولوں کی قید سے چھوٹ کر 1262ء میں مصر آگیا۔ بیبرس اس کو عزت و احترام کے ساتھ قاہرہ لایا اور اس زمانے کے مشہور عالم عزیز الدین عبدالسلام کی موجودگی میں اس کے ہاتھ پر خلافت کی بیعت کی اور مصر میں اس کے نام کا خطبہ اور سکہ جاری کیا۔ اس طرح عباسی خلافت اب بغداد سے قاہرہ منتقل ہوگئی۔ اگرچہ مصر کے یہ عباسی خلیفہ صرف نام کے ہوتے تھے اور اصل میں اقتدار مملوک بادشاہوں کے پاس ہوتا تھا لیکن اس طرح کم از کم ایک اسلامی شعار کو زندہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔

Last edited:

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و بر کاتہ۔
محدث فورم پہ خوش آمدید بھائی۔۔

بھائی اپنے دستخط سے امیج ڈیلیٹ کیجئے، دستخط میں امیج لگانا فورم پر سست رفتاری کا سبب بن سکتا ہے۔
بھائی جان میرے خیال میں تو یہ امیج فورم کی رفتار سست کرنے کا سبب نہیں بنتی کیوں کہ یہ امیج بنیادی طور پر فورم پر نہیں بلکہ اپ لوڈنگ سرور پر لوڈ کی ہے یہاں فورم میں صرف اس کا لنک دیا گیا ہے۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بھائی جان میرے خیال میں تو یہ امیج فورم کی رفتار سست کرنے کا سبب نہیں بنتی کیوں کہ یہ امیج بنیادی طور پر فورم پر نہیں بلکہ اپ لوڈنگ سرور پر لوڈ کی ہے یہاں فورم میں صرف اس کا لنک دیا گیا ہے۔
آپ میرا مطلب نہیں سمجھے، اس سے فورم کا پیج اوپن ہونے پر رفتار سست ہو جاتی ہے، آپ چاہے جہاں اسے اپلوڈ کرے لیکن فورم پر تو اسے شو ہونے پر وقت تو لگتا ہی ہے، ساتھ ہی ساتھ فورم کا layout بھی بگڑ جاتا ہے۔
 
Top