وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے تو میں کامران طاہر صاحب حیسی علمی شخصیت کی فورم پہ آمدکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مرحبا کہتا ہوں اس کے بعد اپنے دل کی بات کہنے جارہاہوں شاید علماء اس سے اتفاق کریں یا نہ کریں(ویسے بھی یہ میرے دل کی بات ہے ہر کسی کا اتفاق اس میں ضروری نہیں۔’’ تبسم ‘‘ ) میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی جگہ اگر علماءکرام اکھٹے ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ محفل اللہ تعالی کو پسند ہے۔ماشاءاللہ اس فورم میں بھی کافی تعداد میں جید علماءکرام موجود ہیں۔کامران طاہر صاحب بھی ان میں سے ایک ہیں جو ہمارے لیے خوشی کا باعث ہونے کے ساتھ علمی استطاعت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔اور ان شاءاللہ یہ علماء کرام کی جماعت قرآن وحدیث کی صحیح تعلیم سے ہمیں آگاہ کریں گے۔جس سے ہمیں خالص دینی تعلیم سیکھنے کا موقع ملے گا۔