بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم
میرا نام طاہر ہے اور میرا آبائی تعلق راولپنڈی پاکستان سے ہے۔ میری تعلیم واجبی ہے اور میں اپنے اسلامی عقائد کی اصلاح میں مخلصانہ طور پر کوشاں و سرگرداں ہوں۔ میں نے گزشتہ کئی سالوں سے کتاب و سنۃ پر بطور مہمان آ کر ورق گردانی کی ہے اور کئی مفید کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ جو کتب میں نے یہاں سے پڑھی ہیں ان میں سے بیشتر کو میں نے موضوع اور مواد کے لحاظ سے مستند، قرآن و سنۃ اور اسلامی شریعت سے ہم آہنگ پایا ہے۔ اس فورم پر موجود کتب کے مطالعہ نے مجھے ایسی اہم معلومات سے آراستہ کیا ہے کہ میں اب کافی حد تک غلط اور صحیح اسلامی عقائد میں تمیز کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ الحمدولللہ۔
اس فورم میں میری شمولیت کا مٖقصد اپنے عقیدے اور مذہب کی مزید اصلاح ہے جو رسول اللہ اور سلاف الصالحین کی سنت سے مطابقت رکھتا ہو۔ مجھے امید ہے کہ انشااللہ میں گاہے بگاہے اپنے سوالات کے جوابات متعلقہ شعبہ جات میں معزز و فاضل ارکان کی مدد سے حاصل کر سکوں گا۔ تاہم دو بنیادی سوالات اگر میں یہاں پوچھ سکوں تو عنایت ہو گی۔
یہاں کا تختہ کلید کیسے استعمال کرنا ہے۔ مجھے اعراب لگانے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے
کیا یہ فورم حالات حاضرہ کا شعبہ رکھتا ہے؟
میں اس فورم کے منتظمین کو اس انتہائی مفید اور اہم فورم کے اجرا(حمزہ نہیں مل رہی) پر دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہوں اور تمام معزز اراکین کے لئے اظہارِ ستائش پیش کرتا ہوں جن کی شبانہ روز محنت و کاوش اس محفل کو علم و حکمت کے انمول موتیوں سے سجا کر ایک عالم کو فیضیاب کرتی ہے۔ میں معزز منتظمینِ ادارہ اور تمام اراکین و شرکا کی بلندئی درجات کی دعا کرتا ہوں اور اللہ تبارک و تعالیٰ آپ سب کو کامیاب و کامران فرمائے، نیکی، فیضِ جاریہ اور علم و حکمت کی روشنی چہار دانگ پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
والسلام و علیکم
طالبِ دعا
طاہر