• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا تعارف

ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
السلام علیکم
میں نے صبح اپنا تعارف مجھے بھی جھیلئے کے عنوان سے تعارف کرایا تھا معلوم کہاں نہیں سوگیا
برائے مہربانی اس کو جگادیں
ذرا میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام،
محترم، اس عنوان سے آپ کا کوئی بھی دھاگا ہمارے ڈیٹابیس میں موجود نہیں۔ غالباً آپ اس دھاگے کو پبلش نہیں کر پائے ہوں گے۔ واللہ اعلم۔ ازراہ کرم دوبارہ زحمت کر لیجئے۔
 

ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
مجھے بھی جھیلیں

اپنا تعارف
مجھے بھی جھیلئے
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اِک قطرہء خوں نہ نکلا
محترم بھائیو
سب کو بلا دلیل سلام مسنون
اب میں یہ ثابت کرنے سے تو رہا کہ سلام مسنون کون سی حدیث سے ہے وارد ہے ثابت ہے
کیونکہ میں تو اوپر سے ایسا ہی سنتا آیا ہوں
بس جو اس سلام کا جوب دیگا وہ مقلد اور جو نہ دیگا وہ غیر مقلد
اور اگر غیر مقلد بھی جواب دیں گےتو وہ کہلا ئیگا اتباع
میرا نام ہے محمد فاتح یہ میرے والد نے بغیر میری امی کے معلوم کئے رکھ دیا تھا
اس پر ابا اماں میں بہت جھگڑا ہواتھا امی کہہ رہی تھیں تم نے مجھ سے پوچھے بغیر اس کا نام ابو فاتح کیوں رکھ دیا آخر میرا بھی تو کوئی حق تھا کیا میں اس کی ماں نہیں والد صاحب جھٹ بولے ’’تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل؟‘‘
اتفاق کی بات یہ ہے کہ میری والدہ مقلد ہیں اور ابو غیر مقلد روزانہ جھگڑا ہوتا ہے ۔
ہم دو بھائی ایک بہن بہن تو بھت سیدھی سادی ہے لیکن ہےپڑھی لکھی ۔
اب تینوں بھائی بہن یہ پلاننگ کررہے ہیں ۔کہ بھائی ابا اماں تو ہوگئے مقلد اور غیر مقلد اب ہم کیا کریں
تو اب ہم بھائی بہنوں نے یہ طے کیا ہے کہ ایک بھائی تو بن جائے دیوبندی اور ایک بریلوی اور بہن کو کہہ دیا تم بن جاؤ شافعی۔ اب انتظار ہے کہ اللہ تعالیٰ فیملی بڑھائے تو ایک کو مالکی اور ایک حنفی بنادیا جائیگا آپ سب مل کر دعاء فرمائیں کہ کوئی خوش خبری سننے کو مل جائے۔ اس کے بدلے جبکسی کا عقیقہ ہوگا تو سب کی دعوت رہیگی ان شا؍اللہ ۔
اب میں عرض کردوں میری شادی ہوگئی ہے لیکن کوئی بچہ وچہ نہیں ہے بس جن بچوں کو پڑھاتا ہوں وہی میرے بچے ہیں ۔
سوچ رہا ہوں کہ فورم کے کچھ بچوں کو بھی گود لے لوں
لیکن پریشانی یہ ہے کہ سب آزاد ہیں شخصی آزادی مطلق آزادی
اللہ کرے اس امریکہ کا اور بیڑا غرق ہو اور سیلاب آویں سیلاب اس طرح کا ہو حیوان سب زندہ رہیں باقی سب کنگال
یہ آزادی وزادی امریکہ کی دین ہے اسی کی دیکھا دیکھی سعودی بھی کرنے لگے ۔ لیکن ان کو اپنی نافرمانی پسند نہیں ۔امریکہ کی ساری بات بغیر دلیل کے مان لیں گے
سعودیوں نے اپنی بھراس نکالنے کے لئے ساری دنیا میں رقم بہادی کہ سب آزاد ہو جاؤ کوئی کسی کی مت مانوبس اللہ رسول کی مانو اپنے من کی مانو امریکہ کی مانو صحابہ کی مت مانو
باقی سب کنگال علم سے کورے سب نے حدیثیں گھڑ لیں مسائل گھڑ لئے۔
ایک مصیبت اور ہے جو میں نے اپنے ماں باپ سے ہی سیکھی
ایک دن ابا نے کہا بیٹے صرف میری بات مانو اور کسی کی نہیں میں نے کہاابا جی دادا کی بھی بولے ہاں خبیث دادا کی بھی مت مانو وہ سٹھیا گیے ہیں ۔بیتے انہوں ہی تو گھر کا ناس مارا ہے پورے کنبہ کو بکھیر دیا ہے بس بیٹے دعاء کرو اللہ جلدی انہیں قبول فرمالے۔ میں نے کہا ابا جی مگر انہوں نے تو آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والد صاحب نے آنکھ دکھا ئی اور دھمکی دی میری بات مان لے نہیں تو عاق کردوں گا
صبح شام دادا ابا کو چپکے سے سلام کرلیتا ہوں اور دعاء کرتا ہوں دادا جی یہ سب تمہاری نسل ہے ان شاء اللہ جنت میں مقام ہے
میرے بھائیو : جہان تک میری تعلیم کا تعلق ہے بس کچھ خاص قابلیت نہیں ہے پڑھائی کے زمانہ میں پرچیاں چھپا کر لیجایا کرتا تھا بس نقل کردیا کرتا تھا اور سب سے پہلے امتحان گاہ سے باہر
سنا ہے اب تو سب فورم والے بھی نقل ماررہے ہیں بس کاپی پیسٹ
اور میرے خیال سے شام کو سب مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوں گے بشرطیکہ کسی کی مونچھیں ہوں نہیں تو تھوڑی پر ہی ہاتھ گھما لیتے ہوں گے
اور ٹانگ پر پیر رکھ کر قہوہ نوش فرماتے ہوں گے ۔ اوہ چیئر چئیر
ماشاء اللہ ہندوستانی ہوں
اور ھندوستان کے ایک شہر جھالو میں قیام پذیر ہوں اور جو بھی ملتا ہے اس کی دل سے پذیرائی کرتا ہوں آپ حضرات بھی تشریف لائیں یہ احقر دل کھول کر خاطر مدارات کریگا
اور کیا عرض کروں دن کو رات رات کو دن کہتا ہوں یہ سب امریکہ کی دین ہے
آپ کو اس کا تجربہ ہے ہی میری زیادہ وضاحت کی کیا ضرورت اس میدان کے آپ حضرات زیادہ کھلاڑی ہیں کبھی فکسنگ بھی کرلیتے ہوں گے
معاف کرنا بھائی لوگوں
سچ بولنا نہیں، سچ سننا، مشکل ہے۔ وہ بھی اپنے بارے میں
ملاحظہ مرمائیں
تمہیں مجھ سےنفرت سہی، نیر سے لڑائی
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور
نا تھا کچھ تو خدا تھا ، کچھ نا ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبایا مجھ کو ہونے نے ، نا ہوتا میں تو کیا ہوتا
ہوئی مدت کے غالب مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر ایک بات پے کہنا ، کے یوں ہوتا تو کیا ہوتا ؟
بھائی آپ حضرات بھی سوچ رہے ہوں گے یہ کون دیوانہ آگیا
روک لو گر غلط کرے کوئی
بخش دو گر خطا کرے کوئی
بک رہا ہوں جنوںمیں کیا کیا کچھ
دیکھتا ہوں فورم میں کچھ انصاف بھی ہے
اللہ حافظ صبح بخیر ان شاء اللہ پھر ملاقات ہوگی
بیان حلفی: میں نے جو کچھ بیان کیا وہ بالکل صحیح ہے بس انداز ذرا بیگانہ ہے
 

ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
محترم، بہتر ہے آپ اپنا انداز بیاں درست کر لیں۔ بات سمجھنے سمجھانے کے کچھ مہذب طریقے بھی ہوتے ہیں۔
ان شاءاللہ کرلوں گا
اور جب تک مہذب نہ ہوجاؤں خاموش رہوں گا
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ابوفاتح جی شام اور شام مخالفوں (سلفی، القاعدہ۔۔۔جبھۃ النصر۔۔وغیرہ) کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔۔
اور یہ جنگ کس کے مفاد میں جائیگی اور اگر بشار اسد ہار گئے(اللہ نا کرے) تو ملک میں کیا صورتحال ہوگی؟

جزاک اللہ خیرا
 

ابوفاتح

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
0
ابوفاتح جی شام اور شام مخالفوں (سلفی، القاعدہ۔۔۔جبھۃ النصر۔۔وغیرہ) کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔۔
اور یہ جنگ کس کے مفاد میں جائیگی اور اگر بشار اسد ہار گئے(اللہ نا کرے) تو ملک میں کیا صورتحال ہوگی؟
جزاک اللہ خیرا
اعتصام بھائی مین بہت ڈر پوک اور سیدھا انسان ہوں بلکہ بکری کہو تو زیادہ مناسب ہوگا میں ہندوستانی ہوں لڑنا جھگڑنا ہمارا کام نہیں ہم امن پسند ہیں اب رہا یہ سوال بشارالاسد ہا رگئے تو کیا ہوگا بھائی اگر ان کی لاش پاکستان آجائے تو دفنا دینا اور اگر ہندوستان آگئی تو بھٹی کے حوالے کردیا جائیگا
اور اعتصام بھائی جب ملک خالی ہوجائے تو تم قبضہ کرلینا اللہ اللہ خیر صلا
دیکھ لو شاکر بھائی میں تو خاموش تھا میں ’’مہذب بننے کی کوشش کررہا ہوں مجھے ڈسٹرب مت کرو‘‘
 
Top