وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مجھے شدید حیرت اور افسوس ہے کہ آپ بھائیوں کا رویہ ایسا تحقیر آمیز ہے کہ کوئی بھی نفیس شخص آپ سے چند منٹ گفتگو کرنا برداشت نہیں کر پائے گا۔ یہ آخر کیا رویہ ہے اگر آپ کے تھریڈ کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے تو اس سے قبل کہ انتظامیہ اس ایکشن کی وضاحت پیش کرے کہ فلاں دھاگا یا پوسٹ کس قانون کے تحت موڈریٹ کیا گیا ہے (اگرچہ انتظامیہ ایسی وضاحت پیش کرنے کی پابند نہیں)، آپ اس وضاحت سے قبل ہی ایسے گھناؤنے الزامات اور حقارت پر مبنی جملے کہیں:
وہ تھریڈ بھی انہوں نے ڈیلیٹ کردیے ۔ لیکن ان شاء اللہ یہ حق کو روک نھیں سکتے ۔
اس لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ تھریڈ ہی کو ڈیلیٹ کردیا جائے تاکہ لوگوں تک صحیح بات پہنچ ہی نہ سکے ۔
بھائی انشاءاللہ یہ لوگ حق کو نہیں چھپا سکتے
وہ ساری بحث بھی یہاں کی انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردی ۔۔ یعنی کہ لوگوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ رفع الیدین کے متعلق الزام کی بحث چھڑی ہی نہیں ۔۔
برادر محترم یہ سب بہانے بازیاں ہیں جہاد سے بھاگنے کی
اور مجھے تو ان کی دینی غفلت پر حیرانی ہے کہ محض رفع الیدین کو بہانہ بناکر طائفہ منصورہ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ افسوس ہے ان پر!
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص جھاڑو لے کر کھڑا ہو اور بس اس سے بات شروع کریں اور وہ جھاڑو منہ پر کھینچ مارے۔ اس قدر شدت اور بدظنی۔۔؟ کیا آپ احباب کے علاوہ دنیا میں کوئی مسلمان موجود ہے یا حکمرانوں اور فوج کے ساتھ ساری عوام اور آپ سے بدلائل مخالفت رکھنے والے اہل علم، سب ہی مرتدین میں شامل ہیں؟
محدث فورم کے مکمل قوانین [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D9%85%D8%AD%D8%AF%D8%AB-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-173/%D9%85%D8%AD%D8%AF%D8%AB-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D9%88%D8%A7%D8%B9%D8%AF-%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%A7%D8%A8%D8%B7-541/]یہاں [/LINK]ملاحظہ فرمائیں اور اپنا محاسبہ کریں کہ آپ کتنی جگہوں پر کتنے قوانین کی مخالفت کر چکے ہیں اور آپ کی ان تمام پوسٹس اور دھاگوں پر اتنے عرصے میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ صرف ایک قانون ملاحظہ کریں:
4- یہ ایک دعوتی و تبلیغی فورم ہے نہ کہ دار الافتاء، پس فورم کا اصل مقصود نقلی و عقلی دلائل کے ساتھ علمی مکالمہ و مباحثہ ہے لہذا شخصیات، مسالک، اسلامی تحریکوں اور سیاسی جماعتوں کی تکفیر و تفسیق کے لیے اس فورم کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔
صرف اسی ایک قانون کی مخالفت میں آپ کی تمام پوسٹس اور دھاگے ڈیلیٹ کئے جا سکتے ہیں کہ مجال ہے جو کسی پوسٹ میں معین تکفیر سے گریز کیا گیا ہو۔
اور آخر میں ہمارے قوانین میں موجود یہ وضاحت بھی نوٹ فرمائیں:
قواعد و ضوابط کی کسی شدید یا سنگین خلاف ورزی پر ہی کوئی تھریڈ یا مراسلہ منظر عام سے ہٹایا جاتا ہے ، ایسی صورت میں متعلقہ رکن یا دوسرے اراکین سے درخواست ہے کہ اوپن فورم میں غیرضروری شکایات کے ذریعے انتظامیہ کے اس ایکشن پر بحث سے احتراز کیا جائے۔
درج بالا قانون کے ہوتے ہوئے بھی ہم نے یہ شکایات سیکشن اس لئے قائم کیا تھا کہ نادانستگی میں، غلطی سے کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ ہم آپ کو آپ کی بات سلیقے سے رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں کہ جہاں آپ کی عزت ہو اور آپ بھی دوسروں کی عزت کریں۔ لیکن میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے رویہ کو دیکھتے ہوئے ہم احتجاجاً کسی بھی طرح کی وضاحت پیش نہیں کریں گے (اور ایسا پہلی دفعہ ہوگا) اور آئندہ سے فورم کے قوانین کے نفاذ میں بھی سختی کی جائے گی۔
والسلام