• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے مولا تیرا ثانی نہیں سارے زمانے میں!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے مولا تیرا ثانی نہیں سارے زمانے میں
تو ہی ہے قادر مطلق سدا اس کارخانے میں

نہ تجھ کو اونگھ آتی ہے نہ تجھ کو نیند آتی ہے
ہے پھر بھی مرضی تیری ساری دنیا کو سلانے میں

سبھی سوتے سے اٹھتے ہی تیری تسبیح کرتے ہیں
ہے کیسی پر اثر دعوت موذن کے جگانے میں

تیری حمد و ثنا کرتے ہیں طائر اپنی بولی میں
کہ تو ہی تو کے گن گاتے ہیں یہ سب چہچہانے میں

سلیماں کو جہاں پر تو نے ہی بادشاہی دی ہے
تو ہی تھا اسکے عالی تخت کو اوپر اڑانے میں

ہیں کرتے رات دن تیری بغاوت یہ تیرے بندے
لگا ہے پھر بھی تو سب کو جہنم سے چھڑانے میں

الٰٰہی معاف کر دے تو فہد کی بھی خطائیں سب
کہ تیرا حق ادا نہ کر سکا وہ اس ترانے میں
آڈیو ٹو یونی کوڈ:اخت ولید
 
Top