محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
میں ایک کنفیوژ پاکستانی ھوں !!!
1- میں ایک کنفیوژ پاکستانی ھوں
2- میں نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کو سپورٹ کرتا ھوں۔
3- میں طاہر القادری کے مقابلے میں نواز شریف کو سپورٹ کرتا ھوں
4- میں آصف زرادری کو چور ڈاکو مانتا ھوں مگر پھر بھی اسے صدر بناتا ھوں۔
5- میں طالبان کو دہشت گردسمجھتا ھوں مگر افغانستان میں اسے مجاہد کہتا ھوں۔
6- میں امریکہ کو پاکستان کا دشمن سمجھتا ھوں مگر اس سے فنڈ لینا اپنا حق اور جائز سمجھتا ھوں۔
7- میں عافیہ صدیقی کو قوم کی بیٹی سمجھ کر اسکی رہائی کا مطالبہ کرتا ھوں مگر جس نے اسے امریکہ کے حوالے کیا اسکو پاکستان کا ہیرو سمجھتا ھوں۔
8- میں پاک فوج کی آمریکی اتحادی رہنے کے خلاف ھوں مگر امریکہ کی خوشی کے لئے اسکی کارروائئوں کو جہاد سمجھتا ھوں۔
9- میں بلوچیوں کو اپنا بھائی سمجھتا ھوں مگر حق مانگنے پر اسے غدار کہتا ھوں-
10- میں دہشت گردوں کے خلاف ھوں مگر فرقہ واریت کو ھوا دینے والوں کی تائید کرتا ھوں۔
11- میں امن کی اشا کو پاکستان کی ترقی سمجھتا ھوں مگر پڑوسی اسلامی ملک کو دشمن سمجھتا ھوں۔
12- میں کرپشن کو ناسور سمجھتا ھوں مگر کرپٹ سیاست دانوں کو ووٹ دیتا ھوں۔
13- میں پاکستانی میڈیا کو یہودی میڈیا کہتا ھوں مگر اسکی ہر خبر سچ بھی مانتا ھوں،
14-میں اپنے مسلمان قبایلی بھائیوں کو اپنے صوبے میں پناہ نہیں دے سکتا مگر افغانستان اگر پناہ دے تو ان پر الزام لگا تا ھوں کہ وہ دشمن کے ہاتھوں لگ جاینگے۔
15ٓ- میں ڈرپوک ھوں اور اپنی ناکامی کو کبھی انڈیا کبھی اسرائیل کبھی امریکہ اور کبھی افغانستان پر ڈالتا ھوں۔
16- میں اردو کو قومی زبان سمجھتا ھوں مگر انگریزی زبان میرئ شان ھے اور میرئ ترقی کا راز سمجھتا ھوں۔
17- میں امریکہ سے نفرت کرتا ھوں مگر امریکی ویزہ حاصل کرنے کے لئے ماں بہن کی زیور تک بیچ سکتا ھوں۔
18- میں ائی ایس ائی کو ملک کے تحفظ کا ظامن سمجھتا ھوں مگر ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ بھیجنے کی ائی ایس ائی کے اقدام پر خآموش ھوں۔
19- میں بجلی چور،گیس چور،کرپٹ ھوں مگر دوسروں کو ایسا کرنے پر گالیاں دیتا ھوں۔
20- میں اسلام پسند ھونے کا دعوئ کرتا ھوں مگر داڑھی والے کو دہشت گرد سمجھتا ھوں،
21۔ اور یہ سب اس لئے کیونکہ میں ایک کنفیوژ پاکستانی ھوں،مجھے اپنی منزل کا پتہ نہیں
لنک