• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں مسلم ہوں مجھے حالات سے کچھ ڈر نہیں لگتا

شوکت پرویز

مبتدی
شمولیت
اپریل 09، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
23
میں مسلم ہوں مجھے حالات سے کچھ ڈر نہیں لگتا
کوئی منظر ہو مجھ کو یاس کا منظر نہیں لگتا
اگر تم چھین لو میرا مکاں میری زمیں پھر بھی
اگر دھوکہ سے مجھ کو قتل کر ڈالو یہیں پھر بھی
غلط تہمت لگا کر قید کر ڈالو کہیں پھر بھی
نہیں دکھلائے گی کوئی شکن میری جبیں پھر بھی

مِرے پیارے نبی کا مژدہء دل جمع بھی سن لو
اندھیروں میں اجالوں کا وہ درسِ شمع بھی سن لو
عجب ہے قصہء مومن ہر اک حالت میں پائے خیر
یہ بس مومن کو حاصل ہے کہ ہر صورت میں پائے خیر
کرے وہ شکر گر نعمت میں تو نعمت میں پائے خیر
کرے صبر و تحمّل، صدمہ و آفت میں پائے خیر

بہت تھوڑی سی مدّت کے لئے دنیا میں رہنا ہے
اگر تکلیف بھی آئے تو اس کو ہنس کے سہنا ہے
یہ دنیا تو فقط اک امتحاں، اک آزمائش ہے
کبھی ہے مصر کا زنداں، کبھی نمرودی آتش ہے
کبھی سورج کو سجدہ ہے کبھی بُت کی پرستش ہے
کبھی دربارِ فرعونی میں جادو کی نمائش ہے

اگر تم قید کر ڈالو مجھے جھوٹے جرائم میں
نہیں تم پاؤ گے لغزش مِرے اس قلبِ عازم میں
یہ بس اِک امتحاں ہے دیکھ ابھی انجام ہے باقی
ابھی مجھ کو فرشتوں کا کوئی پیغام ہے باقی
بہت کم کم ہی میری گردِشِ ایّام ہے باقی
مِرا دل مطمئن ہے گر مِرا اسلام ہے باقی

مِرا چہرہ جو اس تکلیف میں بھی مسکراتا ہے
مقولہ ابنِ تیمیّہ کا مجھ کو یاد آتا ہے
اسیری تو مجھے مہلت لگے ذکر و عبادت کی"
وطن سے دوری بس اک شکل ہے سیر و سیاحت کی
"ہوا گر قتل تو پوری ہوئی حسرت شہادت کی
عجب ہے بات اے مومن! تِری اس شان و شوکتؔ کی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
اللہ اکبر
ماشاء اللہ
اللہ تعالی اپنے بندے کا امتحان اس کی استطاعت کے مطابق لیتا ھے. کامیاب وهی هوتا ھے جو صبر و استقامت کا دامن نہیں چھوڑتا.
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا
اللھم فک قید اسرانا و اسر المسلمین
اللہ سبحانہ وتعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارے اسیروں کو ہمت و استقامت عطا فرمائے،ان کی تنگیاں دور کر دے اور ان کو صحیح و سالم جلد از جلد اپنے گھر والوں میں لوٹا دے۔آمین
 
Top