- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری کلیۃ البنات جانے والی دختر کل میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ مجھے آپ کی مدد کی ضروت ہے۔ میں نے کہا کس قسم کی؟ کہنے لگی کہ اسے اپنے کلیہ میں ایک تقریر کرنی ہے وہ مجھے لکھ دیں یا کوئی اشارات فرما دیں۔ موضوع کیا ہے؟ میں نے پوچھا۔
اس نے بتایا،
"میں منحوسِ وقت ہوں"
موضوع ہے، کلیہ کی طرف سے دیا گیا ہےاور تقریر طنزومزاح کے پیرائے میں اپنی محرومیوں کو بیان کرنے پر مبنی ہونی چاہیئے۔۔۔
یہ سن کر میرا پارہ آسمان کو چھونے کے لیے حرکت کرنے کو بے تاب ہوا تو بہت مشکل سے اس بے لگام گھوڑے کو لگام دی...ابتسامہ!!
اور پھر اسے پاس بیٹھا کر نحوست، منحوس، شکران و کفران نعمت کا فرق واضح کیا۔۔الحمد للہ علی کل حال اور نحوست کوئی چیز نہیں ہے (اگر ہوتی تو گھر، گھوڑے اور عورت میں ہوتی) والی حدیث کا مفہوم واضح کیا اور کہا کہ اس موضوع کو بدلو! اس پر میں تمہیں کچھ لکھ کر نہیں دے سکتا! الحمد للہ! وہ بات کو بخوبی سمجھ گئی اور اس کے چہرے پر تاسف کے آثارات دیکھ کر کہا کہ کوئی اچھا سا موضوع منتخب کر لو میں کچھ نا کچھ لکھ دوں گا۔۔ان شاء اللہ! وہ خوشی خوشی چلی گئی پھر میں نے سوچا کہ آپ محترم اراکین کو کل کی تازہ ترین بتا دوں۔۔ابتسامہ!