• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نے غلطی سے تورک کے بارے میں ایک سوال کیا تھا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
السلام علیکم
میں نے غلطی سے تورک کے بارے میں ایک سوال کیا تھا
دیوبند شریف والوں سے
اور مندجہ ذیل جواب آیا تھا
اب آپ خود ہی پڑھ کر اندازہ کر لیں کہ
یہ لوگ کیسے دھوکہ دیتے ہیں
میں نے اس جواب کا بغور مطالعہ کیا اور اس میں جو احادیث لکھیں تھیں وہ تلاش کیں تو وہ مل گئیں جو کہ مندرجہ ذیل 3 تصاویر ؐمیں پڑھی جا سکتی ہیں
غور کریں کہ
انہوں نے جو جواب دیا ہے اس میں ریفرنس کے طور پر جو پہلی حدیث ہے وہ مکمل حدیث تصویر نمبر 2 میں موجود ہے
لیکن اس حدیث کا باب ہے"قعدہ اولیٰ میں بیٹھنے کا طریقہ" یعنی یہ ریفرنس ان کے حوالہ کے مطابق نہیں۔
اسی طرح ان کے ریفرنس کی دوسری حدیث کو مکمل طور پر تیسری تصویر میں پڑھا جا سکتا ہے، جس میں کہیں یہ واضح نہیں کہ یہ توورک نہ کرنے کی حدیث ہے
ان کے ریفرنس کی تیسری حدیث کو مکمل طور پر تصویر نمبر چار میں پڑھا جا سکتا ہے جو کہ آدھی تو رفع یدین کے بارے میں ہے اور آدھی حدیث سے کہیں بھی واضح نہیں کہ یہ آخری رکعت میں توورک نہ کرنے کا ثبوت ہے۔
میں نے دوبارہ ان کو سوال بھیجا تھا جو کہ مندرجہ ذیل الفاظ پر مشتمل تھا
اسلام علیکم
فتویٰ نمبر 31690 میں آپ نے میرے علم اور قابلئیت کے بارے میں عجیب باتیں کی ہیں۔اور جوابات بھی مغالطے سے بھر پور ہیں۔ توورک نہ کرے کے جواب میں آپ نے جو تین احادیث پیش کی ہیں ان میں سے کہیں بھی ثابت نہیں ہے کہ آخری رکعت میں توورک آپﷺ سے ثابت نہیں۔ آپ نے جو پہلی حدیث پیش کی ہے اس کے باب کو غور سے پڑھیں اس کا باب ہے:قعدہ اولی میں بیٹھنے کا طریقہ:۔ اور آپ پیش کررہے ہیں آخری رکعت میں توورک میں نہ بیٹھنے کا ثبوت(یہ ہے آپ کی علمی قابلئیت۔معزرت کے ساتھ)۔اوراسی طرح آپ کی پیش کی گئی تیسری حدیث تو آدھی رفع یدین کرے کے بارے میں ہے ،وہ تو آپ مانتے نہیں اور آدھی حدیث کو مانتے ہیں؟؟؟؟؟؟، جبکہ اس حدیث میں بھی دوسری رکعت کے بعد تشہد بیٹھنے کا طریقہ بیان ہے۔ان باتوں کو کوئی کم علم یعنی عامی نہیں سمجھ سکتا، آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟؟؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ کبر سنی اور ضعف کے باعث اگر توورک جائز ہے تو پھر کبر سنی کے باعث عورتوں کی طرح باقی نماز بھی مردوں کے لئے جائز ہے؟؟؟؟
یہ سوال کچھ عرصہ ان کی ویب سائٹ پر موجود رہا پھر
انھوں نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے اور میرے بار بار رابطہ کرنے پر بھی مجھے جواب نہیں دے رہے۔
سب کے مطالعہ کے لئے یہ تصاویر اور سارا مضمون پیش کر رہا ہوں

میں طالب علم ہوں اور علم کی تلاش میں سب سے گفت و شنید کرتا ہوں۔
میں اس سائٹ پر علم کی تلاش میں گیا تھا۔
واقعی علم ملا کہ حق اور سچ کیا ہے۔
اس سائٹ پر کئے گئے سوالات کے جوابات میں جو احادیث پیش کی جاتی ہیں وہ
جوابات کے مطابق نہیں ہوتیں۔
حاصلِ مطالعہ یہ ہے کہ یہ لوگ دین کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں(استغفراللہ)۔
کسی صاحب نے یہ سوال کیا کہ آپ جوابات کے ساتھ حالہ نہیں دیتے اور اگر
حوالہ دیتے ہیں تو عربی میں، جو کہ سمجھ نہیں آتا،
تو جواب ملا کہ،
عامی کو حوالہ سے کوئی غرض نہیں ہوتی اور
عالم کے پاس حوالہ پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔
کہئیے، کیسی دلیل ہے یہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدائیت دیں۔۔ آمین

جب میں نے دوسرا سوال پوچھا تو تقریباً 20 دن کے بعد مجھے میل آئی کہ سابقہ فتویٰ کی نقل بھیجیں۔ میں نے سابقہ فتویٰ کی جے پی جی تصویر اور جو احادیث کی تصاویر میں نے اوپر شئیر کی ہیں۔ وہ تصاویر ان کو بھیجیں۔۔ تقریباً 2 ہفتے کے بعد پھر میل آئی کہ تصاویر نہ بھیجیں، میں نے ان کے کہنے کے مطابق یونی کوڈ میں یہ سب مواد ان کو بھیجا۔ اس کے بعد انھوں نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
بلکہ اس کے بعد یہ ہوا کہ سائٹ پر سوال بھیجنے کو محدود کر دیا اور ،جمعہ ہفتہ اور اتوار کا دن سوال بھیجنے کے لئے نامزد کر دیا گیا۔ اور جب سوال بھیجنے لگا تو ان 3 دنوں میں سائٹ زیرِ مرمت ہوگئی، یہ عمل لگاتار 2 ہفتوں تک جاری رہا، اس وجہ سے بھی کوئی مزید سوال نہ بھیجا جا سکا ۔ اوراس کے بعد سائٹ مسلسل زیرِ مرمت ہو گئی،
میرے خیال کے مطابق جو کچھ میں نے شئیر کیا ہے ،یہ تاریخ کا حصہ ہے،
حق سچ کے متلاشی طالب علموں کے لئے یہ ایک مثال ہے کہ
کون حق چھپاتا ہے اور کون حق کو ظاہر کرتا ہے
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں،
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَي الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهٗ
فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ ۭ وَلَـكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ ؀
سورہ النبیاء۔ سورہ 21۔ آیت 18، پارہ نمبر17، پارہ کی آیت19​
بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں پھر وہ باطل کا سر توڑ دیتا ہے پھر وہ مٹنے والا ہوتا ہے
اور تم پر افسوس ہے ان باتوں سے جو تم بناتے ہو
(ترجمہ احمد علی لاہوری)
اللہ تعالی ہم سب کو حق سچ کی پہچان کرنے کی توفیق دیں۔
اور ایسے دھوکے بازوں سے بچنے کی بھی توفیق دیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدائیت کی توفیق دیں۔
آمین۔
 
Top