محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اللہ عرش پر ہے یا ہر جگہ؟ اور اس میں اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟
لنک
Jan 13,2014 Answer: 50185
Fatwa ID: 195-157/L=3/1435-U
اہل سنت والجماعت کا مسلک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بلا مکان اور بلا جہت اور بلا حد اور بلا کیفیت کے عرش پر قائم ہیں، جو اس کی شان کے لائق ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے نہ کوئی حد ہے اور نہ کوئی نہایت ہے اور نہ اس کے لیے کوئی مکان اور سمت اور جہت ہے، اس کی ہستی سمت، جہت مکان اور زمان کے قیود وحدود سے پاک اورمنزہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند