السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ! !!!!!
جب کوئی غیر مسلم مسلمان ہو جائے تو اس کا ابتدا میں کون کون سی کتابوں کا مطالعہ کرنا مفید رہے گا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بجائے کتابوں کا نام بتانے کے میں کتابوں کی صفات بتائے دیتا ہوں ؛
نو مسلم عورت ہو یا مرد ۔۔۔ سب سے پہلے اسے بنیادی اور آسان فہم عقائد پر سمعی و بصری مواد فراہم کیا جائے ،
اگلے مرحلہ میں اسلام کے اخلاق کریمانہ کی ترجمانی کرنے والا مواد مہیا کیا جائے ،
اور اس کے بعد ارکان اسلام نماز روزہ حج زکوٰۃ کا بنیادی طریقہ بتایا جائے
لیکن یہ لازمی شرط ہے کہ نومسلم کو دیا جانے والا لٹریچر صرف اسلام کی نمائندگی کرتا ہو ،کسی مسلک فرقہ کے حوالہ سے بالکل نہ ہو ،
دوسری شرط یہ ہے کہ اس لٹریچر میں اہل اسلام کے مابین پایا جانے والا اختلاف ہرگز زیر بحث نہ ہو ،ورنہ نو مسلم ہمارے فرقوں سے تو نہیں لیکن اسلام سے متنفر ہوسکتا ہے ،
ـــــــــــــــــــــــ
اور اس معاملہ میں ایک ضمنی یہ ملحوظ رکھی جائے کہ ۔۔۔ ہر آدمی کا ذوق اور مزاج مختلف ہوا کرتا ہے
لہذا ابتداء میں بنیادی ضروریات دین کے علاوہ کسی چیز پر
" زور " نہ دیا جائے ،
بلکہ بتدریج شرعی احکام کی اہمیت و وجوب کا قائل کیا جائے۔
کما قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ((يسِّروا ولا تعسِّروا، وبشِّروا ولا تنفِّروا))؛ متفق عليه
آسانیوں سے متعارف کراؤ ،مشکلات نہ دکھاؤ ، بشارتوں کا لہجہ اپناؤ بدکنے پر مجبور نہ کرو !
ـــــــــــــــــــــــــ