السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز علمائے کرام
کیا ناخن کاٹنے کے تعلق سے کوئی احادیث ہیں ؟
مثلا کس دن ناخن کاٹنے منع ہیں -
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ناخن کاٹنے کے حوالے سے ، نہ تو کسی خاص دن کا حکم دیا گیا ہے ، اور نہ ہی کسی خاص دن میں ناخن کاٹنے سے منع کیا گیا ہے ۔
کسی بھی دن ناخن کاٹے جاسکتے ہیں ۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
" لم يثبت في كيفيته ولا في تعيين يوم له عن النبي صلى الله عليه وسلم شيء " انتهى .
"المقاصد الحسنة" (ص / 422) .
ناخن کاٹنے کی مخصوص کیفیت ، یا اس کے لیے کسی دن کی تعیین کے متعلق کوئی بھی حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔