کوشش ہے کہ نادرا میں کوئی ہڈ حرام یا کام چور شخص نہ رہے۔
اللہ کرے ، ایسا ہی ہو ، فی الوقت تو ایسے لگتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا گیا تو نادرا کو کام کرنے کے لیے کوئی بندہ نہیں ملے گا ۔
فیس بک پر ہمارا آج کا رونا ، آپ بھی ملاحظہ فرمائیں :
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں !
ڈیڑھ ماہ قبل جب بیٹے عبد المنان کے ب فارم کی درخواست جمع ہوگئی تو قدرے اطمینان ہوگیا کہ اب نادرا والون سے جان چھوٹ جائے گی ، لیکن خدا کا کرنا ، ب فارم بن کر آیا ، لیکن ڈیڑھ دو گھنٹے کا سفر کرکے پاسپورٹ دفتر پہنچے ، تو جواب ملا کہ آپ کا ب فارم ناقص ہے ، لہذا اس کی درستی (درستگی ) کروائیں ، ہم نے نادرا کی ویب سائٹ پر آن لائن احتجاج ریکارڈ کروایا ، جواب کی کوئی امید نہ تھی ، دیے گئے نمبر پر اسلام آباد دفتر بذریعہ فون رابطہ کیا ، اور صورت حال سامنے رکھی ، انہوں نے کہا ، اگر کوئی غلطی ہے تو اسی دفتر سے درست ہوگئی ، جہاں سے آپ نے ب فارم حاصل کیا ہے ، البتہ ہم آپ کو سٹیٹس وغیرہ کے متعلق معلومات دے سکتے ہیں ، گزارش کی گئی ، چلیں وہی بتادیں ، ڈیٹا دیکھنے کے بعد صاحب گویا ہوئے کہ ب فارم میں نقص کی بنیاد پیدائش سرٹیفکیٹ کا ناقص ہونا ہے ، میں نے گزارش کی ، جب برتھ سرٹیفکیٹ ہی ناقص تھا تو پھر ب فارم کے لیے درخواست کیوں جمع کی گئی ؟ ہمیں اسی وقت بتایا جاتا ، تاکہ ہم یونین کونسل سے اس نقص کی تکمیل کرواتے ، جس کا وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ، اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے خاموش کرنے میں جُت گئے ، میں نے ان کی بات سمجھی اور فون بند کردیا ۔
سوال یہ ہے کہ :
یونین کونسل کی کیا ذمہ داری ہے ، یہ وہاں کے ملازمین کو پتہ ہونا چاہیے یا پھر عام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ان کو یاد کروائیں ؟
نادرا دفتر والے جو لا یعنی باتوں پر لوگوں کو گھنٹوں ، دنوں ، ہفتوں ذلیل کرتے ہیں ، پیدائش سر ٹیفکیٹ میں موجود نقص کا ادراک ان کی ذمہ داری نہیں تھی ؟
ہر دفتر میں انچارچ کس لیے بیٹھتے ہیں ؟ اگر چند ملازمین کے ہاتھوں ہی یہ کام سر انجام پانا ہوتے ہیں تو یہ تو زیادہ سے زیادہ ایک دن کا کام ہے ، اس کے لیے مہینوں انتظار کیوں کروایا جاتا ہے ؟
اگر یہ سارا عرصہ اس لیے ہوتا ہے تاکہ مختلف مراحل سے گزار کر ، مختلف آفیسرز کی ٹیبلوں کی سیر کروا کر اس میں موجود کئی جھول ، کوئی جعل سازی ، یا نقص دور کرنا ہوتا ہے تو پھر ایک ناقص ڈاکومنٹ کو پاس کردینا ، کیا یہ سارے ادارے اور تمام آفیسرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں ہے ؟
یونین کونسل کی کارکردگی پر نادرا مطمئن نہیں ، نادرا کی بات پاسپورٹ دفتر والے نہیں مانتے ، کیا یہ اس بات کی غمازی نہیں کرتا کہ ملکی ادراوں میں کوئی نظام نہیں ، کوئی ترتیب و تنظیم نہیں ، کوئی باہمی رابطہ نہیں ، بلکہ ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق جو جی میں آئے کرتا ہے ؟ لعنت ہے ایسی ادارت ہے پر ، ایسی تنظیم پر . کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیاہوتی ہے ، کوئی ذمہ داری ہوتی ہے ،کوئی فرض منصبی ہوتا ہے .!