• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نارمل پاسپورٹ 10، ارجنٹ 4 دن میں ملے گا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
نارمل پاسپورٹ 10، ارجنٹ 4 دن میں ملے گا،
ستر ہزار اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے،
انسانی سمگلنگ کے ملزم دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں:
چوہدری نثار​

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اب نارمل پاسپورٹ 10 اور ارجنٹ پاسپورٹ 4 دنوں میں تیار کر کے ڈاک کے ذریعے گھر پہنچایا جائے گا،

انسانی سمگلنگ میں ملوث 95 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا گیا، غیر قانونی سمیں دہشت گردی کی بڑی وجہ ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2,000 سے زائد سرکاری پاسپورٹ منسوخ کر دیئے، اب نارمل پاسپورٹ 10 اور ارجنٹ پاسپورٹ 4 دنوں میں تیار ہو گا اور لوگوں کے گھر پہنچایا جائے گا جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی پاسپورٹ تیار ہونے کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں، یہ بہت بڑے ڈان اور دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 95 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 26 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ 70,000 اسلحہ کے لائسنس بغیر شناختی کارڈ کے جاری ہوئے جنہیں منسوخ کر دیا ہے تاہم مکمل دستاویزات والے لائسنس کو کچھ نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بدعنوانی کے 4 بڑے کیسز پر تحقیقات تیز کر دیں گے جبکہ 5 کیسز کی نگرانی وہ خود کریں گے، نیب، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور ایف آئی اے بدعنوانی کے خلاف آگاہی مہم چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا معاملہ انتہائی حساس مسئلہ ہے، وہ عید کے بعد طالبان کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سوشل میڈیا کی سروسز بند کرنے کے حق میں نہیں، اس معاملے پر سندھ حکومت کے خط کا جواب جلد دے دیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی مشرف سے تحقیقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی گرفتاری ایف آئی اے کی تحقیقات میں رکاوٹ ہے، مشرف جیسے ہی رہا ہوئے، ایف آئی اے ان سے تحقیقات کرے گی، تحقیقات سے متعلق فوج یا کسی کا دباﺅ نہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سمیں دہشت گردی کی بڑی وجہ ہیں، اسلام آباد میں داخلے کیلئے ای ٹیگ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان: 12 اکتوبر 2013
 
Top