ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا
حدیث :عن علقمہ بن وائل بن حجر عن ابیہ قال رایت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضع یمینہ علی شمالہ فی الصلاة تحت السرة۔ مصنف ابن ابی شیبہ ج 3 ص 321 بتحقیق الشیخ عوامہ مکتبہ ادارة القرآن و العلوم الاسلامیہ ۔
ترجمہ: حضرت وائل بن حجر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ علیہ السلام نے نماز میں اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ کر ناف کے نیچے رکھا۔
حدیث :عن علی ؓ قال من سنة الصلوة وضع الایدی علی الایدی تحت السرر ۔
ترجمہ :حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ نماز میں سنت طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر ناف کے نیچے رکھا جائے ۔