Bint e Rafique
رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2017
- پیغامات
- 130
- ری ایکشن اسکور
- 27
- پوائنٹ
- 40
نامحرم مردوں کے درمیان بے پردہ خواتین کی تصاویر۔۔
میری ان عزیز نیک بہنوں، بیٹیوں کے نام جو اپنی پروفائل پر اپنی تصاویر کے بجائے دوسری ماڈرن خواتین کی تصاویر یہ سوچ کر لگاتی ہیں کہ اپنی ذاتی تصویر نہیں لگائی تو بے پردگی جیسے بڑے گناہ کا بھی ارتکاب نہیں ہوا اور نہ ہی تصاویر کاکسی شخص کے ذریعے غلط استعمال ہونے کا کوئی خطرہ رہا۔
اُن سے گزارِش کروں گی کہ اگر آپ اپنی پروفائل میں لگائی گئی تصاویر کے ذریعےکسی اور خاتون کی شکل صورت غیر مردوں کو دکھانے کا وسیلہ بن رہی ہیں تو ان سب خواتین کی اس بے پردگی کا سارا گناہ بھی آپ ہی کو ہو رہا ہے... اگر آپ وہ تصاویرنہ لگاتیں تو لوگ اُن بےپردہ فحش خواتین کو، آپ کے ذریعے سے نہ دیکھ پاتے...
محبوبِ ربؔ تعالٰی نبی کریم محمدﷺ کے مطابق، جو انسان کسی دوسرے انسان کو بےپردگی، فحاشی یا بداخلاقی کے کاموں کی طرف راغب کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے.
اِسلیے یاد رکھیے! یہ بھی اُتنا ہی بڑا گناہ ہے جتنا کسی نامحرم کے سامنے خود بےپردہ حالت میں جانا یا خود سے اپنی بے پردہ حالت کی تصاویر لگا کر نامحرموں کو گناہوں کے دلدل میں گھسیٹنا...
یہاں اس ماڈرن دَور کی ایک اور حقیقت سے پردہ اُٹھاؤں گی کہ بدکردار مرد اپنے ناجائز غیر شرعی کاموں کے حصول کی غرض سے، اپنے جال میں پھانسنے کے لیے ایسی ہی خواتین کا اِنتخاب کرتے ہیں جو پہلے ہی سے کسی بہانے سے یہ ظاہر کر رہی ہوں کہ وہ بہت ماڈرن اور آزاد خیال ہیں.
ان میں سے بہت سی خواتین سوشل میڈیا جیسے وسیع مقام پر ہر قسم کے نیک یا بری سوچ رکھنےوالے مرد حضرات کے درمیان، بلا جھجک اپنی اصل تصاویر ہی لگا دیتی ہیں، یہاں یہ حقیقتا پردہ کے معاملے میں احکامِ الہی کی مکمل خلاف ورزی کر رہی ہوتی ہیں اور اگر علم و حکمت کی بنیاد پران کی اصلاح کرنے کی کوشش بھی کی جائے تو بھی ماسوائے بے بنیادی باتیں اور بحث، ان گمراہ خواتین کے پاس اور کچھ نہیں ہوتا کیونکہ پردہ اور کردار سےمتعلق معوملات میں، اپنے کردار کی خود اصلاح کرنا اعلٰی ظرف انسان کا ہی کام ہے،
حقیقت یہ ہے کہ نیک مرد ایسی خواتین کی سچے دل سے عزت بھی نہیں کیا کرتے بلکہ ان سے غیر ضروری گفتگو سے بھی اجتناب کرتے ہیں، اور ایسی خواتین کا زیادہ تر بدکردار لوگوں سے ہی سامنا ہوتا ہے جو کہ محض فحش اور ناپاک مقاصد پورےکرنے کی غرض ہی سے ان سے گفتگو کرتے ہیں.
نیک اور پاک مرد شادی کرنے کے لیے ہمیشہ پاکیزہ خاتون کا انتخاب کرتے ہیں. ان کی نظر میں معصوم، عقلمند، تعلیم یافتہ اور شعور رکھنے والی خاتون، اُس خاتون سے کہیں زیادہ اہم ہے جو اپنی ظاہری نمائش کے فروغ کے لیے اپنی یا اور کسی کی عمدہ تصاویر کا سہارا لیتی ہیں، اور پردہ سے متعلق جو باتیں قرآن و حدیث سے تمام دنیا میں ثابت ہیں، ان باتوں پر بھی بحث کرتی ہیں اور بارعب گفتگو اور خودپسندی کو اپنی ذات کا حصہ بنا کر بداخلاقی کا مظاہرہ کرتی ہیں...
اگر زندگی میں ایک بار شادی کرنے کی غرض سے ہی پاکیزہ مرد کے حصول کی خواہش ہوئی تو آپ کا اپنا ہی کردار آپ کے سب سے زیادہ کام آئے گا. کیونکہ جس طرح خواتین مردوں کی جملہ عادتوں سے واقف ہوتی ہیں اُسی طرح مرد بھی ان کی بہت سی عادتوں کو کئی منفرد طریقوں سے بھانپ لیتے ہیں..
برُے مردوں پہ خدا کی رحمت کبھی نہیں ہو سکتی مگر یہ بات بھی غور طلب ہونی چاہیے کہ کہیں یہ ہمارا کردار، ہماری حرکات، ہماری غلط سوچ ہی تو نہیں ہےجو لوگوں کو گمراہی،فحاشی اور برائی کے کاموں کی طرف لے جا رہی ہے، اگر ایسا ہے تو ہمیں بھی اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور احکامِ الہی وفرمانِ رسولﷺ کو مدِنظررکھ کر ہی زندگی گزارنی چاہیے تاکہ دنیا میں عزت کی زندگی اور آخرت میں بہتر پھل پائیں
(جزاك الله خيراً خیرا )