• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی اور رسول میں فرق

Adnani Salafi

رکن
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
32

نبی اور رسول میں فرق​

رسول اور نبی میں لغت کے لحاظ سے یہ فرق ہے کہ رسالت کا معنی پیغام پہنچانا اور نبوت "نبا" سے ماخوذ ہے خبر دینا یا نبوت"نبوۃ"سے ماخوذ ہے۔ اس کا معنی ہے:
رفعت شان۔
شرعی طور پر ہر رسول نبی ہوتا ہے اور ہر نبی رسول ہوتا ہے، صرف اعتباری فرق ہے کہ اللہ کی طرف نسبت ہو تو رسول، یعنی اللہ کا پیغام لانے والا اور بندوں کی طرف نسبت ہوتو نبی،یعنی بندوں کو خبر دینے والا۔اس لیے سورہ مریم میں موسٰی اور عیسی علیہ السلام کے لیے رسول اور نبی دونوں صفات بیان کی گئی ہیں اور ہمارے نبی، خاتم النبیینﷺ کی صفت میں بھی رسول اور نبی دونوں صفات جمع کی گئی ہیں۔
رسول کے شرعی معنی میں خصوصیت یہ ہے کہ رسالت کی دو قسمیں ہیں:
1۔قولی رسالت:
یعنی اقوال،کلمات اور الفاظ کا پیغام دینا اور پہنچانا۔
2۔فعلی اور عملی رسالت:
یعنی افعال اور کیفیات اعمال کا عملی پیغام دینا۔
ایمان بالرسالت میں یہ دونوں(قولی اور فعلی و عملی رسالت کے) کے معانی شامل ہیں۔
قولی رسالت:
قولی رسالت کے لیے قرآنی دلیل یہ ہے کہ اللہ سبحان و تعالی نے قرآن کریم میں 3299 مرتبہ لفظ"قل"، سے آپ کو مخاطب فرمایا ہے، جس کے معنی ہے:فرما دیجئے، یعنی یہ پیغام قولی طریقے سے پہنچا دیں۔اس پیغام میں رسالت کی امانت داری اصل صفت ہے۔
لہذا وہ اس بات کی نسبت اپنی طرف نہیں کرسکتے،یعنی ایسے نہیں کہہ سکتے کہ میں یہ بات اپنی طرف سے کرتا ہوں،لہذا رسول کا سارا کلام وحی پر مبنی ہوتا ہے اور رسول اور وکیل میں یہی فرق ہے۔رسول صرف مرسل،(بھیجنے والے)کا پیغام پہنچاتا ہے،اس پیغام کو اپنی طرف منسوب نہیں کرتا جبکہ وکیل بات کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے،لہذا عقود(معاہدوں)وغیرہ میں جو وکیل ہوتا ہے حقوق کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے،
جبکہ رسول پر حقوق کی ذمہ داری نہیں عائد ہوتی،اس لیے اللہ تعالی نے اپنے رسول سے فرمایا:
وَمَآ اَنْتَ عَلَيْـهِـمْ بِوَكِيْلٍ
"اور آپ ان کے ذمے دار نہیں"۔(الانعام:107)
نیز فرمایا:
وَّلَا تُسْاَلُ عَنْ اَصْحَابِ الْجَحِيْـمِ
"آپ سے جہنمیوں کے بارے میں کوئی باز پرس نہیں ہوگی"۔(البقرہ:119)
اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ کی قولی احادیث اللہ تعالی کی طرف سے وحی پر مبنی ہیں جس کا نام وحیِ خفی یا وحیِ غیر متلو ہے۔اگر احادیث رسول کو وحی سے مستثنٰی کیا جائے جیسا کہ پرویزی نظریہ ہے تو اس سے رسول کو خیانت کی طرف منسوب کرنا لازم آئے گا،(العیاذ باللہ) یا یہ لازم آئے گا کہ جس وقت نبی کریم احادیث بیان کررہے تھے اس وقت ان سے صفت رسالت منقطع ہوگئی تھی،العیاذ باللہ۔
فعلی اور عملی رسالت:
اس کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی نے رسولوں کو اور خصوصا آخری رسول کو بہت سے اعمال کے متعلق وحی بھی کی کہ فلاں فلاں عمل کرتے رہو،لہذا انہوں نے اس کی لازمی پابندی کی۔ان اعمال کا تذکرہ اور انکے کرنے کا طریقہ قرآن کریم میں بالتفیل موجود نہیں،اس کی تفصیل احادیث رسول سے ملتی ہے۔اگر اسے وحی نہ کہا جائے تو پھر جب رسول اللہﷺ ان پر عمل کررہے تھے تو کیا اس وقت آپ سے صفت رسالت ختم ہوگئی تھی؟اس کے متعلق چند آیات ملاحظہ فرمائیں،فرمان الٰہی ہے:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِىْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّـٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ
"ہم نے ہر قوم میں ایک رسول بھیجا کہ(وہ دعوت دیں کہ اے لوگو)اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو"۔(سورہ النحل:36)
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُـوْحِىٓ اِلَيْهِ اَنَّهٝ لَآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ
"اور ہم نے تم سے پہلے ایسا کوئی رسول نہیں بھیجا جس کی طرف یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں سو میری ہی عبادت کرو"۔(سورہ الانبیآ:25)
نیز فرمایا:
يَآ اَيُّـهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ۖ
"اے رسولو!پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو"۔(المؤمنون:51)
نیز فرمایا:
اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْـدَةِ
"مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اس شہر کے رب کی بندگی کروں"۔(النمل:91)
نیز فرمایا:
وَاَنْ اَتْلُوَ الْقُرْاٰنَ ۖ
اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں"۔(النمل:92)
نیز فرمایا:
يَآ اَيُّـهَا الرَّسُوْلُ بَلِّــغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ ۖ
"اے رسول! جو تجھ پر تیرے رب کی طرف سے اترا ہے اسے پہنچا دے"۔(المآئدہ:65)
نیز فرمایا:
يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّـٰهَ وَلَا تُطِـعِ الْكَافِـرِيْنَ وَالْمُنَافِقِيْنَ ۗ
"اے نبی اللہ سے ڈر اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیں"(الاحزاب:1)
نیز فرمایا:
وَاتَّبِــعْ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ
"اور اس کی تابعداری کر جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف بھیجا گیا ہے"(الاحزاب:2)
نیز فرمایا:
اُتْلُ مَآ اُوْحِىَ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَاَقِمِ الصَّلَاةَ ۖ
"جو کتاب تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو"(العنکبوت:45)
نیز فرمایا:
يَآ اَيُّـهَا الْمُزَّمِّل(1)ُ قُمِ اللَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا(2)نِّصْفَهٝٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا (3)اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَـرْتِيْلًا (44)اِنَّا سَنُلْقِىْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا (5)اِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِىَ اَشَدُّ وَطْئًا وَّاَقْوَمُ قِيْلًا (6)اِنَّ لَكَ فِى النَّـهَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا (7)وَاذْكُرِ اسْـمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَيْهِ تَبْتِيْلًا (8)
اے چادر اوڑھنے والے۔رات کو قیام کر مگر تھوڑا سا حصہ۔آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا سا حصہ کم کر دے۔یا اس پر زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو۔ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں۔بے شک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے۔بے شک دن میں آپ کے لیے بڑا کام ہے۔
(سورہ المزمل)
نیز فرمایا:
يَآ اَيُّـهَا الْمُدَّثِّرُ (1)قُمْ فَاَنْذِرْ (2)وَرَبَّكَ فَكَـبِّـرْ (3)وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ (4)وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ (5)
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْـثِرُ (6)وَلِرَبِّكَ فَاصْبِـرْ (7)
اے کپڑے میں لپٹنے والے۔اٹھو پھر (کافروں کو) ڈراؤ۔اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو۔اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔اور میل کچیل دور کرو۔
اور بدلہ پانے کی غرض سے احسان نہ کرو۔
(سورہ المدثر)
ان کے علاوہ اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں اعمال کا ذکر ہے۔ان ہی آیات کریمہ میں رسولوں کو اللہ تعالی کی بندگی کرنے کا حکم بھی ہے اور اس(بندگی ہی) میں قلبی،لسانی،بدنی اور مالی ہر قسم کی عبادت شامل ہے۔ان آیات میں پاکیز چیزیں کا کھانے،تلاوت کرنے،تبلیغ اور دعوت کا کام کرنے،توکل و تقوی اختیار کرنے،اقامت صلاہ،قیام اللیل،ٹھہر ٹھہر کر قرآن پڑھنے،اللہ تعالی کا ذکر کرنے،سب سے تعلق توڑ کر اسی کا ہو رہنے،اللہ تعالی کی کبریائی بیان کرنے،کپڑے پاک رکھنے،ہر قسم کی نجاست سے اجتناب کرنے اور صبر کرنے کا حکم ہے۔یہ سارے اعمال ہیں۔
اگر رسول اللہﷺ یہ اعمال بجالائے ہیں اور یقینا بجالائے ہیں تو ان کی کیفیت،ہئیت،اوقات اور مقدار وغیرہ وغیرہ ضرور آپ سے منقول ہیں لیکن وہ قرآن کریم میں مذکور نہیں بلکہ ان احادیث میں ہے۔ان احادیث اعمال کو ماننا انکی رسالت کو ماننا ہے اور ان سے انکار انکی رسالت سے انکار ہے۔پرویزی مکتب فکر کی اندھا دھند تقلید کرنے والے تو رسول اللہﷺ کو صرف ایک ڈاکیے کی حیثیت سے دیکھتے ہیں کہ ڈاک پہنچائی اور پھر اپنے کام میں لگ گئے۔ڈاک پہنچانے کے سوا دوسرے اوقاف میں اسے ڈاکیا نہیں کہا جاسکتا۔معلوم ہوا ان کی عقل و دانش پر جہل اور تعصب کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔وہ اپنے آپ کو اہل قرآن کہتے ہیں جبکہ وہ سرے سے قرآن کو سمجھتے ہی نہیں۔
انکار حدیث سے انکار قرآن​
 
Last edited by a moderator:

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
امام رازی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسرے جید علما نے اس با ت پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ نبی اور رسول میں کوئی فرق نہیں
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام على من اتبع الهدى
قادیانی صاحب!
یہاں اسلام میں نبی اور رسول کے فرق کی بات ہو رہی ہے، یہودیت و عیسائیت و مرزائیت کے مؤقف کی نہیں!
لہٰذا یہاں مسلمانوں کی بات پیش کیجیئے! نہ کہ یہود و عیسائی، یا ہندو و سکھ یا مرزائی و قادیانی کی!
انتظامیہ! صارف کا نام تبدیل کیا جائے! قادیانی خود کو مسلمان کہلانے کا نہ شرعی حق رکھتے ہیں، اور نہ ہی قانونی، بلکہ یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے!
@خضر حیات
@محمد نعیم یونس
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام على من اتبع الهدى
قادیانی صاحب!
یہاں اسلام میں نبی اور رسول کے فرق کی بات ہو رہی ہے، یہودیت و عیسائیت و مرزائیت کے مؤقف کی نہیں!
لہٰذا یہاں مسلمانوں کی بات پیش کیجیئے! نہ کہ یہود و عیسائی، یا ہندو و سکھ یا مرزائی و قادیانی کی!
انتظامیہ! صارف کا نام تبدیل کیا جائے! قادیانی خود کو مسلمان کہلانے کا نہ شرعی حق رکھتے ہیں، اور نہ ہی قانونی، بلکہ یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے!
@خضر حیات
@محمد نعیم یونس
احمدی صاحب ! اپنے لیے کوئی اور نام منتخب کرلیں ۔
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
السلام على من اتبع الهدى
قادیانی صاحب!
یہاں اسلام میں نبی اور رسول کے فرق کی بات ہو رہی ہے، یہودیت و عیسائیت و مرزائیت کے مؤقف کی نہیں!
لہٰذا یہاں مسلمانوں کی بات پیش کیجیئے! نہ کہ یہود و عیسائی، یا ہندو و سکھ یا مرزائی و قادیانی کی!
انتظامیہ! صارف کا نام تبدیل کیا جائے! قادیانی خود کو مسلمان کہلانے کا نہ شرعی حق رکھتے ہیں، اور نہ ہی قانونی، بلکہ یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے!
@خضر حیات
@محمد نعیم یونس
میں نے اما م فخر الدین رازی کی ما یہ نا ز تفسیر کا ذکر کیا ہے۔اس میں نہ یہو دیت کا کو ئی ذکر ہے نہ کسی اور فرقہ کا۔قادیانی احمدی مسلما نو ں کا نفرت سے کہا جا نے والا نام ہے ویسے ہی جیسے عیسائی مسلمانوں کو محمڈن یا کسی اور تحقیر آمیز لفظ سے پکا رتے ہیں۔
با قی رہا خود کو مسلما ن کہنا تو یہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنے آپ کو جو کہلوانا پسند کرتا ہے وہ وہی ہوتا ہے۔اگر کوئی اپنے آپ کو مسلما ن کہے تو کسی کو اللہ نے یہ اختیا ر نہیں دیا کہ وہ اس کو مجبو رکرے کہ وہ مسلما ن نہیں۔جہاں تک اس اسمبلی کا تعلق ہے جس نے احمدی مسلما نو ں کو غیر مسلم قرار دیا ان کے با رے میں ہی بعد میں آنے والی حکومت کا وائٹ پیپر پڑھ لیں ،پتہ چل جا ئے گا کہ وہ کتنے اور کس قسم کے مسلما ن تھے۔
اللہ کے فضل سے احمدی مسلما ن ہی ہیں اور یہ دنیاوی اسمبلیوں کی اس سلسلے میں قطعاََ کو ئی حثیت نہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
احمدی صاحب ! اپنے لیے کوئی اور نام منتخب کرلیں ۔
اللہ کے فضل سے احمدی مسلما ن ہی ہیں اور یہ دنیاوی اسمبلیوں کی اس سلسلے میں قطعاََ کو ئی حثیت نہیں۔
تنبیہ کرنے کے باوجود ، عدم توجہ پر آپ کے نام سے ’ مسلمان ‘ کا لاحقہ ہٹادیا گیا ہے ۔
کسی قادیانی فورم پر آپ اپنا نام جو مرضی رکھیے گا ، یہ مسلمانوں کا فورم ہے ، لہذا لفظ ’ مسلمان ‘ پر آپ کے قبضہ کو ہم برداشت نہیں کریں گے ۔
پاکستان کی پارلیمنٹ آپ کے خلاف فیصلہ نہ بھی دے دیتی ، یا دیکر واپس بھی لے لے ، تب بھی کوئی کافر مسلمان نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ کا فیصلہ شرعی طور پر نہیں ، بلکہ بطور ایک پاکستانی قانون اور نظم کے ذکر کیا جاتا ہے ۔ آپ کو ہمارے اسلام سے اتفاق نہیں ، ہمارے ملک کے اس قانون سے اتفاق نہیں ، نہ ہو ، لیکن ہم اس سے متفق ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
امام رازی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسرے جید علما نے اس با ت پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ نبی اور رسول میں کوئی فرق نہیں
میں نے اما م فخر الدین رازی کی ما یہ نا ز تفسیر کا ذکر کیا ہے۔
امام رازی کی تفسیر سے اقتباس دیکھ لیں :
أَمَّا قَوْلِهِ تَعَالَى: وَما أَرْسَلْنا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلا نَبِيٍّ إِلَّا إِذا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَفِيهِ مَسَائِلُ:
الْمَسْأَلَةُ الْأُولَى: مِنَ النَّاسِ مَنْ قَالَ: الرَّسُولُ هُوَ الَّذِي حُدِّثَ وَأُرْسِلَ، وَالنَّبِيُّ هُوَ الَّذِي لَمْ/ يُرْسَلْ وَلَكِنَّهُ أُلْهِمَ أَوْ رَأَى فِي النَّوْمِ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ قَالَ: إِنَّ كُلَّ رَسُولٍ نَبِيٌّ، وَلَيْسَ كُلُّ نَبِيٍّ يَكُونُ رَسُولًا، وَهُوَ قَوْلُ الْكَلْبِيِّ وَالْفَرَّاءِ. وَقَالَتِ الْمُعْتَزِلَةُ كُلُّ رَسُولٍ نَبِيٌّ، وَكُلُّ نَبِيٍّ رَسُولٌ، وَلَا فَرْقَ بَيْنَهُمَا، وَاحْتَجُّوا عَلَى فَسَادِ الْقَوْلِ الْأَوَّلِ بِوُجُوهٍ: أَحَدُهَا: هَذِهِ الْآيَةُ فَإِنَّهَا دَالَّةٌ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ قَدْ يَكُونُ مُرْسَلًا، وَكَذَا قَوْلُهُ تَعَالَى: وَما أَرْسَلْنا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَبِيٍّ [الْأَعْرَافِ: 94] ، وَثَانِيهَا: أَنَّ اللَّه تَعَالَى خَاطَبَ مُحَمَّدًا مَرَّةً بِالنَّبِيِّ وَمَرَّةً بِالرَّسُولِ، فَدَلَّ عَلَى أَنَّهُ لَا مُنَافَاةَ بَيْنَ الْأَمْرَيْنِ، وَعَلَى الْقَوْلِ الْأَوَّلِ الْمُنَافَاةُ حَاصِلَةٌ وَثَالِثُهَا: أَنَّهُ تَعَالَى نَصَّ عَلَى أَنَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَرَابِعُهَا: أَنَّ اشْتِقَاقَ لَفْظِ النَّبِيِّ إِمَّا مِنَ النَّبَأِ وَهُوَ الْخَبَرُ، أَوْ مِنْ قَوْلِهِمْ نَبَأَ إِذَا ارْتَفَعَ، وَالْمَعْنَيَانِ لَا يَحْصُلَانِ إِلَّا بِقَبُولِ الرِّسَالَةِ.
أَمَّا الْقَوْلُ الثَّانِي: فَاعْلَمْ أَنَّ شَيْئًا مِنْ تِلْكَ الْوُجُوهِ لَا يُبْطِلُهُ، بَلْ هَذِهِ الْآيَةُ دَالَّةٌ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ عَطَفَ النَّبِيَّ عَلَى الرَّسُولِ، وَذَلِكَ يُوجِبُ الْمُغَايَرَةَ وَهُوَ مِنْ بَابِ عَطْفِ الْعَامِّ عَلَى الْخَاصِّ. وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ وَكَمْ أَرْسَلْنا مِنْ نَبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ [الزُّخْرُفِ: 6] وَذَلِكَ يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ كَانَ نَبِيًّا، فَجَعَلَهُ اللَّه مُرْسَلًا وَهُوَ يَدُلُّ عَلَى قولنا: «وقِيلَ لِرَسُولِ اللَّه صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كم المرسلون؟ فقال ثلاثمائة وثلاثة عشرة، فَقِيلَ وَكَمِ الْأَنْبِيَاءُ؟ فَقَالَ مِائَةُ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفًا الْجَمُّ الْغَفِيرُ»
إِذَا ثَبَتَ هَذَا فَنَقُولُ:
ذَكَرُوا فِي الْفَرْقِ بَيْنَ الرَّسُولِ وَالنَّبِيِّ أُمُورًا: أَحَدُهَا: أَنَّ الرَّسُولَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ مَنْ جَمَعَ إِلَى الْمُعْجِزَةِ الْكِتَابَ الْمُنَزَّلَ عَلَيْهِ، وَالنَّبِيُّ غَيْرُ الرَّسُولِ مَنْ لَمْ يَنْزِلْ عَلَيْهِ كِتَابٌ، وَإِنَّمَا أُمِرَ أَنْ يَدْعُوَ إِلَى كِتَابِ مَنْ قَبْلَهُ وَالثَّانِي: أَنَّ مَنْ كَانَ صَاحِبَ الْمُعْجِزَةِ وَصَاحِبَ الْكِتَابِ وَنَسَخَ شَرْعَ مَنْ قَبْلَهُ فَهُوَ الرَّسُولُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مُسْتَجْمِعًا لِهَذِهِ الْخِصَالِ فَهُوَ النَّبِيُّ غَيْرُ الرَّسُولِ، وَهَؤُلَاءِ يَلْزَمُهُمْ أَنْ لَا يَجْعَلُوا إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَدَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ رُسُلًا لِأَنَّهُمْ مَا جَاءُوا بِكِتَابٍ نَاسِخٍ وَالثَّالِثُ: أَنَّ مَنْ جَاءَهُ الْمَلَكُ ظَاهِرًا وَأَمَرَهُ بِدَعْوَةِ الْخَلْقِ فَهُوَ الرَّسُولُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ كَذَلِكَ بَلْ رَأَى فِي النَّوْمِ كَوْنَهُ رسولا، أو أخبره أحد من الرسال بِأَنَّهُ رَسُولُ اللَّه، فَهُوَ النَّبِيُّ الَّذِي لَا يَكُونُ رَسُولًا وَهَذَا هُوَ الْأَوْلَى.

تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (23/ 236)
رازی رحمہ اللہ نے تو صراحتا نبی و رسول کے فرق کو بیان کیا ہے ، جبکہ فرق نہ ماننے والے معتزلہ کی تردید کی ہے ۔
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
احمدی صاحب ! اپنے لیے کوئی اور نام منتخب کرلیں ۔
میرا نام اور مذہب اب دوسرے تبدیل کریں گے؟خضر حیات ! یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت پوری ہو رہی ہے۔آپ کو یہ اختیا ر کس نے دیا؟یہ اختیا ر تو اللہ پا ک نے انبیا تک کو نہیں دیا تو پھر آپ کو اسلام کی ٹھیکیداری جنرل ضیا نے دی یا اس اسمبلی کے فیصلے نے جس اسمبلی کی اکثریت شرابیوں اور کبا بییوں پر مشتمل تھی؟؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میرا نام اور مذہب اب دوسرے تبدیل کریں گے؟خضر حیات ! یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت پوری ہو رہی ہے۔آپ کو یہ اختیا ر کس نے دیا؟یہ اختیا ر تو اللہ پا ک نے انبیا تک کو نہیں دیا تو پھر آپ کو اسلام کی ٹھیکیداری جنرل ضیا نے دی یا اس اسمبلی کے فیصلے نے جس اسمبلی کی اکثریت شرابیوں اور کبا بییوں پر مشتمل تھی؟؟؟؟
اختیار ہے کہ نہیں ، اور کس نے دیا کہ نہیں دیا ؟
ان باتوں کو چھوڑیں، میں نے تبدیل کردیا ہے، آپ جو کرسکتے ہیں کرلیں ، چاہے لندن میں بیٹھے خلیفۃ القادیانیین اور ان کے چیلوں کی مدد لے لیں ۔
 
Top