ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
نظر کے فتنہ سے نجات کا طریقہ
ارشادِ باری تعالی ہے :
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ (30) وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ (النور:30،31)
’’اے نبیﷺ! مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لیے بڑی پاکیزگی کی بات ہے(اور) جو کام یہ کرتے ہیں ، اللہ ان سے خبردار ہے اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔‘‘
ایک حدیث میں آپﷺ نے فرمایا:
النظرۃ سہم من سہام ابلیس (المستدرک :7875)
’’نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔‘‘
مذکورہ آیات و حدیث میں جو حکم بیان کیا گیا ہے یہ عام ہے اور خواتین کی تصویروں کے لیے بھی خواہ وہ تصویریں کاغذ پر ہوں یا ٹیلی ویژن وغیرہ کی سکرین پر۔مسلمان کے لیے عورتوں کے چہروں یا پردہ کے مقامات کومجلات یا کسی اور جگہ دیکھنا بھی جائز نہیں ہے ، کیونکہ یہ اسباب فتنہ میں سے ہے۔