• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نمازوں کی قضائی میں ترتیب کب ساقط ہو جاتی ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
862
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
درج ذیل صورتوں میں نمازوں کی قضائی میں ترتیت ساقط ہو جاتی ہے:
  • جب موجوده نماز كا وقت كم ره جائے کیونکہ نماز کووقت پر ادا کرنا ترتیب سے ادا کرنےسے زیادہ ضروری ہے۔
  • اگر باجماعت نماز کے فوت ہو جانے کا خدشہ ہو ، جیسے جس شخص کی ظہر کی نماز فوت ہو گئی ہو اور اسے خدشہ لاحق ہو جائے کہ اگر اس نے ظہر کی نماز پہلے پڑھنا شروع کر دی تو عصر کی جماعت نہیں مل سکے گی تو ترتیب ساقط ہو جائے گی، وہ عصر کی نماز باجماعت ادا کرے گا پھر ظہر اس کے بعد پڑھ لے گا۔
  • اگر نماز جمعہ کی اقامت کے بعد اسے یاد آئے کہ اس کی فجر کی نماز رہتی ہے وہ جمعہ کی نماز پہلے پڑھے گا کیونکہ جمعہ کی نماز کی قضائی دینا ممکن نہیں ہے۔
  • اگر بھول کر اس نے فوت شدہ نمازیں بغیر ترتیب کے پڑھ لی ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
  • اگر اس نے فوت شدہ نمازوں کی قضائی بغیر ترتیب کے دے دی ہے کیونکہ اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ ترتیب واجب ہے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’بلاشبہ اللہ تعالی نے میری امت سے غلطی، بھول اور مجبوری کو رکھ دیا ہے (یعنی اس پر مؤاخذہ نہیں ہو گا)‘‘۔ (سنن ابن ماجہ: 2045)
 
Top