• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز توڑنے والے امور

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
209
نماز کو فاسد کرنے والے امور معلوم ہیں اور یہ فقہائے کے درمیان اختلاف کے سبب اس کی تعداد میں فرق ہے۔ ان امور کا ذکر مندرجہ ذیل ہے ۔

(1)جو چیز طہارت کو باطل کردے جیسے حدث یا اونٹ کا گوشت کھانا اس سے نماز بھی باطل ہوجاتی ہے ۔
(2) ستر یعنی چھپانے والی جگہ کو جان بوجھ کر کھولنا، اگر خودبخود کھل جائے تو اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
(3) قبلہ کی جہت سے زیادہ مائل ہوجانا۔
(4) بدن یا کپڑا یا جگہ میں نجاست کا ہونا، اگر نجاست کا علم ہوجائے یادوران نماز یاد آجائے اور اس کو زائل کرلے تو نماز درست ہے ۔اسی طرح اگر نمازکے بعد نجاست کا علم ہوا تو بھی نماز درست ہے ۔
(5)بغیر ضرورت کے نماز میں برابر زیادہ حرکت کرنا۔
(6) نماز کے ارکان میں سے کسی رکن کو چھوڑدینا۔
(7)جان بوجھ کر رکن کی زیادتی کرنا مثلا رکوع
(8) جان بوجھ کر بعض رکن کو بعض پر مقدم کرنا۔
(9) جان بوجھ کر نماز ختم ہونے سے پہلے سلام پھیردینا۔
(10) جان بوجھ قرات میں معنی کی تبدیلی کرنا۔
(11) جان بوجھ کر (جانتے ہوئے )واجبات نمازمیں سے کسی واجب کو ترک کردینامثلا تشہد اول ۔ اگر بھولے سے چھوڑدیا تو سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی ۔
(12) نیت ختم کرلینا یعنی نماز سے باہر ہونے کی نیت کرلینا۔
(13)قہقہہ لگاکر ہنسنا۔صرف مسکرانے سے نماز نہیں ٹوٹے گی ۔
(14) جانتے بوجھتے نمازمیں بات کرنا،مگر بھول کر ایسا کرنے سے نماز باطل نہیں ہوگی ۔
(15) کھانا اور پینا۔


ترجمہ :مقبول احمد سلفی
http://اصل مضمون کا لنک
 
Last edited:
Top