محدث میڈیا
رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 893
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 69
نماز جنازہ پڑھتے ہوئے چار تکبیرات کہی جائیں گی۔
حضرت ابو ہریره رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جس دن نجاشی فوت ہوئے، لوگوں کو ان کی وفات کی اطلاع دی، آپ ﷺ ان (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ) کے ساتھ باہر جنازہ گاہ میں گئے اور آپ ﷺ نے چارتکبیریں کہیں۔ (صحیح مسلم: 951)
ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرنا بہتر ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز جنازہ میں ہر تکبیرمیں رفع الیدین کیا کرتے تھے، اور جب دو رکعتوں کے بعد تیسری رکعت میں کھڑے ہوتے تب بھی رفع الیدین کرتے تھے۔ (قرۃ العینین برفع الیدین فی الصلاۃ: 106)
جمہور اہل علم کے ہاں نماز جنازہ میں دعائے استفتاح نہیں پڑھی جائے گی۔
کیا نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے بعد سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی؟ اہل علم کے اس بارے میں دو قول ہیں:
1- سورہ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے، یہ امام شافعی ، امام احمد ، امام داود اور امام ابن حزم رحمهم الله كا قول ہے۔
دليل:
حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ
’’جس شخص نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی، اس کی نماز ہی نہیں ہوئی۔‘‘ (صحیح بخاری: 756، صحیح مسلم: 394)
نماز كا لفظ نماز جنازه كوبھی شامل ہے۔
حضرت طلحہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:میں نے حضرت ابن عباس ؓ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی۔ اس میں آپ نے سورہ فاتحہ کی قرآءت فرمائی۔ فراغت کے بعد فرمایا (کہ میں نے اس لیے پڑھی ہے) تاکہ تمھیں اس کے سنت ہونے کاعلم ہوجائے۔ (صحیح بخاری: 1335)
2- نماز جنازہ میں قرآن مجید کی کسی سورت کی تلاوت نہیں کی جائے گی، یہ امام ثوری ، امام اوزاعی، امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمہم الله كا قول ہے۔
دليل:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے نماز جنازہ کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی قسم تمہیں ضرور بتاؤں گا (پھر فرمایا) سب سے پہلے تم تکبیر کہو، پھر رسول اللہ پر درود بھیجو، پھر یہ دعا پڑھو: اللهم إن عبدك فلانا كان لا يشرك بك شيئا أنت أعلم به، إن كان محسنا فزد في إحسانه، وإن كان مسيئا فتجاوز عنه اللهم لا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده (سنن بیہقی: 6963)
راجح:
پہلا قول راجح ہے کیونکہ اس کی دلیل قوی ہے۔
دوسری تکبیر کے بعد رسول اللہ پر درود بھیجا جائے گا ۔
تيسری تکبیر کے بعد میت کے لیے اخلاص کے ساتھ دعا کی جائے گی۔
چوتھی تکبیر کے بعد دائیں طرف سلام پھیر دیا جائے گا۔