• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز عشاء کی کل رکعتیں اور فرائض سے پہلے چار سنتوں کی حقیقت

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
اسلا م علیکم

میرا سوال ھے کہ نماز عشا کی کل کتنی رکاتیں ھیں
اور عشا کے فرض سے پہلے چار سنتوں کی کیا حقیقت ھے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
شیخ الحدیث مولانا عبد المنان نورپوری صاحب فرماتے ہیں:
سوال :پانچوں فرض نمازوں کی رکعتیں بمعہ سنت ونفل بتائیں۔
جواب:
فجر کے دو فرض ہیں، ان سے پہلے دو سنتیں ہیں، رہ جائیں تو فرضوں کے بعد طلوع آفتاب سے قبل ادا کی جا سکتی ہیں۔
ظہر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے، اور چار فرضوں کے بعد، اور چار فرض ہیں۔
عصر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے، اور دو فرضوں کے بعد، اور چار فرض ہیں۔
مغرب کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے، اور دو فرضوں کے بعد، اور تین فرض۔
عشاء کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے، چار فرضوں کے بعد تین وتر، اور دو وتروں کے بعد، اور چار فرض۔
(احکام ومسائل؛ جلد1، ص216)

نوٹ:اس میں عصر کی بعد کی سنن کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض اہل علم ان سنن کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ قرار دیتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top