محدث میڈیا
رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 907
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 69
نماز میں خشوع وخضوع کا ہونا ضروری ہے۔ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی مقدور بھر کوشش کرے کہ اس کا پورا دھیان نماز میں ہو۔ ہر قسم کے غلط افکار کو خود سے دور کرے۔ امام کی قراءت کو غور سے سنے اور الفاظ کے معانی ومفاہیم میں تدبر کرے۔ جو اذکار وہ پڑھتا ہے اس کے معانی بھی اس کے ذہن میں مستحضر ہوں۔ اسے اس بات کا ادراک ہو کہ وہ اللہ تعالی کے سامنے کھڑاہے، اپنے رب سے سرگوشیاں کر رہا ہے۔ اللہ تعالی کی عبادت اس طرح کرے گویا کہ وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے، اور اگر یہ کیفیت نہیں پیدا ہوتی تو کم ازکم یہ ضرور اس کے ذہن میں ہونا چاہیے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔