• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کی سنتیں

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
868
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
نماز کی سنتوں سے مراد وہ اقوال اور افعال ہیں جنہیں نماز میں کرنا افضل اور بہتر ہے، جن کے کرنے والے کو ثواب ملے گا، انہیں جان بوجھ کر بھی چھوڑ دینے سے نماز باطل نہیں ہوتی، اور ان کے چھوڑنے پر سجدہ سہو بھی نہیں ہے۔

نماز کی قولی سنتیں درج ذیل ہیں:

1- پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کسی سورت کو پڑھنا (کبھی کبھار تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد کسی سورت کو پڑھنا مسنون ہے)

2- رکوع میں سبحان ربی العظیم کے علاوہ دیگر مسنون دعائیں پڑھنا۔

3- رکوع سے کھڑے ہو کر ربنا لک الحمد کے بعد دیگر مسنون دعائیں پڑھنا۔

4- سجدے میں سبحان ربی الاعلی کے علاوہ دیگر مسنون دعائیں پڑھنا۔

5- سجدے میں کثرت کے ساتھ دعا کرنا۔

6- دو سجدوں کے درمیان مسنون دعا پڑھنا۔

7- پہلے اور آخری تشہد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا

8- پہلے اور آخری تشہد کے بعد دعا کرنا۔

9- نماز کے آخر میں دوسرا سلام پھیرنا (پہلا سلام رکن ہے، دوسرا سنت ہے)

10- نماز کے بعد مسنون اذکار اور دعائیں پڑھنا۔
 
Top