• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کی فعلی سنتیں

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
نماز کی فعلی سنتیں درج ذیل ہیں:

1- اپنے آگے سترہ رکھنا۔

2- تکبیرہ تحریمہ کے وقت ، رکوع سے پہلے، رکوع سے اٹھنے کے بعد اور پہلے تشہد سے اٹھنے کے بعد رفع الیدین کرنا۔

3- دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر سینے پر باندھنا

4- دوران نماز سجدے کی جگہ کی طرف دیکھنا۔

5- رکوع میں پیٹھ کا بالکل برابر ہونا، سر نہ نیچے کی طرف جھکا ہوا ہو اور نہ ہی اوپر ہو، ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر دونوں گھٹنوں کو پکڑنا۔

6- سجدے کے لیےجاتے ہوئے پہلے اپنے ہاتھ زمین پر لگانا پھر گھٹنے رکھنا۔

7- پیشانی ، ناک اور دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھنا، دونوں ہاتھوں کو پہلوؤں سے الگ رکھنا، ہتھیلیوں کو کندھوں یا کانوں کے برابر رکھنا، اپنی کہنیوں کو اٹھانا، دونوں پاؤں کو کھڑا کرنا، ایڑھیوں کو ملانا، دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف کرنا۔

8- دو سجدوں کے درمیان افتراش کرنا (دایاں پاؤں انگلیوں کے بل کھڑا کركے بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جانا)۔

کبھی کبھار دونوں سجدوں کے درمیان اقعاء کرنا بھی سنت ہے (الاقعاء: دونوں پاؤں کو انگلیوں کے بل کھڑا کر دینا اور دونوں ایڑھیوں پر بیٹھ جانا)

9- دو سجدوں کے درمیان زیادہ دیر تک بیٹھنا۔

10- سجدے کے بعد دوسری اور چوتھی رکعت کے لیےاٹھنے سے پہلے جلسہ استراحت کرنا(یعنی سجدہ کے بعد تھوڑی دیر بیٹھ کر اٹھنا)

11- نئی رکعت کے لیےاٹھتے ہوئے ہاتھوں کی ٹیک پر اٹھنا۔

12- پہلے تشہد کے لیےبیٹھتے ہوئے افتراش کرنا اور دوسرے تشہدمیں تورک کرنا۔

احادیث مبارکہ میں "تورك" کی دو کیفیتیں بیان ہوئی ہیں:

1- دایاں قدم کھڑا کر کے بایاں قدم بچھا لے اور دونوں قدموں کو دائیں جانب باہر نکالے اور اپنے سرین پر بیٹھے۔

2- بایاں پاؤں ران اور اپنی پنڈلی کے درمیان کر لے اور دایاں پاؤ ں بچھا لے۔

13- تشہدمیں بیٹھے ہوئے شہادت والی انگلی سے اشارہ کرنا، اس کے ساتھ دعا کرنااور اس کی طرف دیکھنا۔
 
Top