• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کے ارکان

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69

نماز کے ارکان درج ذیل ہیں:


1- قیام (جو کھڑا ہونے کی قدرت رکھتا ہو)

  • سفر میں نفلی نما ز سواری پر بیٹھ کر پڑھی جاسکتی ہے۔​
  • نفلی نماز بغیر عذر کے بھی بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے لیکن اس کاثواب قیام کرنے والے سے آدھا ہو گا۔​
  • اگر کوئی شخص ہوائی جہاز یا کشتی میں ہو ، اگر وہ قیام کرنے کی استطاعت رکھتا ہوتو اس پر بھی فرض نما ز میں قیام کرنا واجب ہے ، اگر اسے گرنے یا ڈوب جانے کاخدشہ ہو ، قیام کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: تم اس میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو الا کہ تمہیں ڈوبنے کا خطرہ ہو۔ (صفۃ صلاۃ النبی از البانی: صفحہ نمبر 79)​
2- تکبیرہ تحریمہ (پہلی تکبیر )

3- ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کی قراءت کرنا رکن ہے۔

4- اطمینان کے ساتھ رکوع کرنا

5- رکوع کے بعد اعتدال کےساتھ سیدھے اور اطمینان کے ساتھ کھڑا ہونا

6- اطمینان کے ساتھ سجدہ کرنا

7- دو سجدوں کےدرمیان اطمینان کے ساتھ بیٹھنا

8- بیٹھ کر آخری تشہد (التحیات للہ...) پڑھنا

9- سلام کرنا

10- مذکورہ بالا تمام ارکان کو اسی ترتیب سے ادا کرنا جس ترتیب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کیے ہیں۔
 
Top