• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کے دوران درج ذیل کام کرنے جائز ہیں

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
وہ کام جو نماز میں کرنے جائز ہیں:

1- نماز میں بچے کو اٹھانا۔

2- ضرورت کی وجہ سے تھوڑا سا چلنا۔

3- کسی بچے یا بڑے کو گرنے یا نقصان دہ چیز سے بچانے کے لیےحرکت کرنا۔

4- نماز میں آگے سے گزرنے والے کو روکنا۔

5- سانپ، بچھو اور موذی چیزوں کو قتل کرنا۔

6- ضرورت کی بنا پر سوئے ہوئے شخص کے پاؤں کو چھونا

7- جوتوں وغیرہ کو ضرورت کی بنا پر اتار دینا۔

8- کپڑے یا رومال میں تھوکنا۔

9- کپڑوں کو درست کرنا اور خارش کرنا۔

10- اگر امام نماز میں بھول جائے تو مردوں کا سبحان اللہ کہنا اور عورتوں کا تالی بجانا

11- ضرورت کے تحت دائیں اور بائیں جھانکنا۔

12- ضرورت کے تحت ہاتھ یا سر سے اشارہ کرنا۔

13- سلام کا جواب دیتے ہوئے اشارہ کرنا۔

14- اگر امام سجدے کو روٹین سے زیادہ لمبا کر دے تو معاملہ جاننے کے لیےسجدے میں اپنے سر کو اٹھانا۔

15- اگر کوئی شخص نفلی نماز میں قراءت لمبی کرنا چاہتا ہے لیکن اسے قرآن زیادہ یاد نہیں ہے تو اس کے لیےقرآن کھول کر دیکھ کر پڑھنا جائز ہے، لیکن فرض نماز میں یا نفل نماز میں اگر کوئی ضرورت نہ ہو تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔
 
Top