• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کے واجبات

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
868
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
نماز کے واجبات:

وہ فعل یا قول جو نماز میں ضروری ہے نمازکے واجبات میں سے ہے، اگر انسان نماز کا کوئی واجب بھول جائے تو سجدہ سہو کرے گا، جس شخص نے جان بوجھ کر کوئی واجب چھوڑا اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔

نماز کے واجبات درج ذیل ہیں:

1- دعائے استفتاح

2- قراءت سے پہلے تعوذ پڑھنا

3- سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا (آمین کہنا امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے والے سب پر واجب ہے)

4- تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر تکبیرات

5- سمع اللہ لمن حمدہ

6- ربنا لک الحمد کہنا

(تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگرتکبیرات، سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد کہنا امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے والے سب پر واجب ہے)

7- رکوع اور سجدے میں سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی الاعلی پڑھنا

8- چار رکعتوں والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد بیٹھ کر تشہد (التحیا ت للہ...) پڑھنا
 
Top