• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواقض الإسلام (اسلام سے خارج کر دینے والے اعمال)

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
577
ری ایکشن اسکور
185
پوائنٹ
77
نواقض الإسلام (اسلام سے خارج کر دینے والے اعمال)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وہ امور جو ایک مســلمان کو دائرہ اســلام سے خارج کر دیتے ہیں، اور جب وہ ان میں سے کسی کا ارتکاب کرے تو اس پر مرتد کا حکم لگ جاتا ہے اور وہ امور تعداد میں بہت ہیں لیکن اس میں بڑے بڑے دس امور ہیں جن کا تعین امام محمد بن عبد الوہاب التمیمی رحمہ اللہ نے کیا ہے جوکہ درج ذیل ہیں:

(١) الشرك في عبادة الله وحده لا شريك له
اللہ کی عبادت میں شرک کرنا۔

(٢) من جعل بينه وبين الله وسائط يدعوهم ويسألهم الشفاعة، ويتوكل عليهم، كفر إجماعا
جو شخص اپنے اور اللہ کے درمیان واسطے بنائے، اور اللہ کے بجائے انہیں پکارے اور ان سے شفاعت کا سوال کرے اور ان پر توکل کرے۔

(٣) من لم يكفر المشركين، أو شك في كفرهم، أو صحح مذهبهم، كفر
جو مشــرکین کی تکفــیر نہ کرے، یا ان کے کــفر میں شک کرے یا ان کی مذھب کو صحیح سمجھے۔

(٤) من اعتقد أن غير هدي النبي صلى الله عليه وسلم أكمل من هديه، أو أن حكم غيره أحسن من حكمه
جو یہ عقیدہ رکھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے علاوہ کسی دوسرے کا طریقہ زیادہ کامل ہے، یا کسی دوسرے کا فیصلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے سے زیادہ اچھا ہے۔

(٥) من أبغض شيئا مما جاء به الرسول صلى الله عليه وسلم ولو عمل به، كفر
جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائے ہوئے دین میں سے کسی چیز سے بغض رکھے۔

(٦) من استهزأ بشيء من دين الله، أو ثوابه، أو عقابه، كفر
جو شخص اللہ یا اسکی کتاب یا اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ استھزاء کرے، یعنی مزاق اڑائے۔

(٧) السحر، ومنه الصرف والعطف
جادو کرنا، یا سیکھنا۔

(٨) مظاهرة المشركين ومعاونتهم على المسلمين
مســلمانوں کے خلاف مشــرکوں اور کــفار کی مدد و نصرت کرنا۔

(٩) من اعتقد أن بعض الناس يسعه الخروج عن شريعة محمد صلى الله عليه وسلم كما وسع الخضر الخروج عن شريعة موسى عليه السلام، فهو كافر
جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ بعض لوگوں کے لیئے اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت سے نکلنا جائز ہے جیسا کہ خضر علیہ السلام کے لیئے موسی علیہ السلام کی شریعت سے نکلنا جائز تھا۔

(١٠) الإعراض عن دين الله، لا يتعلمه، ولا يعمل به
اللہ کے دین سے اعراض کرنا اس طرح کے نہ اسکو سیکھا جائے، اور نہ ہی عمل کیا جائے۔

ولا فرق في جميع هذه النواقض بين الهازل والجاد والخائف، إلا المكره.
ان تمام نواقــض میں سے کسی ناقض کا ارتکاب کوئی شخص مذاق میں کرے، یا حقیقت میں کرے یا کسی سے ڈر کر کرے، اس کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، البتہ وہ شخص اس حکم سے خارج ہے جس پر اکراہ کیا جائے۔

[الدرر السنية في الأجوبة النجدية، ج: ٢، ص: ٣٦١-٣٦٢]
 
Top