• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نہ قطار نہ انتظار، شناختی کارڈز کی تجدید اور ترمیم پوسٹ آفس بھی کریں گے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
نہ قطار نہ انتظار، شناختی کارڈز کی تجدید اور ترمیم پوسٹ آفس بھی کریں گے
22 جون 2017


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا کے دفاتر میں لمبی لمبی قطاروں میں لگنے والے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی گئی ہے کیونکہ اب سے شناختی کارڈ ز کی تجدید اور ترمیم کیلئے حکومت کی جانب سے پوسٹ آفسز میں کاونٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق نادرا پاکستان بھر کے 50 ہزار پوسٹ آفس ملازمین کو کمپیوٹر سے متعلق تربیت دے کر نادرا رجسٹریشن کاونٹرز پر آن لائن "پاکستان شناخت" کے سسٹم کو یقینی بنا کر اپنی خدمات شہریوں کی دہلیز تک پہنچا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔ کاؤنٹرز پر شناختی کارڈ کی تجدید، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرز پر ایڈریس یا ازواجی حیثیت میں تبدیلی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں 10 پوسٹ آفسز کا انتخاب کیا گیا ہے، ایک صوبے سے ایک دیہی اور ایک شہری پوسٹ آفس سے منتخب کیا گیا ہے۔

ح
 
Top