• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیند سے بیدار ہونے کی سنتیں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
ایک حدیث میں ہے کہ :
’’رسول اللہ ﷺ نیند سے بیدار ہو کر اٹھے اور نیند کے آثار کو ختم کرنے کے لیے چہرہ پر ہاتھ پھیرنے لگے۔‘‘(مسلم )
نیند سے بیدار ہونے کی دعا:
((الحمد للہ الذی احیانا بعد ما أماتنا والیہ النشور))
’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘(بخاری)
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔رشید بھائی
آپ نے بہت اچھی دعاؤں کی طرف ہماری رغبت دلائی ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو پیارے نبی ﷺ کی ان پیاری دعاؤں پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین
لیکن بھائی آپ ایک تو کیٹگری کادرست استعمال کریں اور دوسرا میرا ایک مشورہ ہے اور یہ مشورہ میں ابھی تجاویز و آراء والی کیٹگری میں بھی ڈال دیتا ہوں کہ فورم پہ ایک اور کیٹگری شب و روز کی دعائیں یا شب و روز کے اعمال یا شب و روز میں آپﷺ کی سنتیں(اعمال) یا اس طرح کے کوئی مناسب نام کی کیٹگری بھی شامل کرنی چاہیے ۔تاکہ جو شب و روز کے ہمارے نبی ﷺ کے اعمال ہیں ان کو اس کیٹگری میں پوسٹ کیا جائے تاکہ ہر یوزر ان کو پڑھنےکےساتھ ساتھ ان پر عمل بھی کرسکے
اور دوسرا اس کایہ فائدہ ہوگا کہ آپ ﷺ کی ساری دعائیں ایک ہی جگہ پر جمع ہوجائے گی ۔جس کو بھی کسی دعا کی ضرورت ہوگی وہ اس کیٹگری میں جاکر آسانی سے دعا تلاش کرسکےگا۔اگر اسی طرح دعائیں بکھرتی چلی گئیں تو پھر تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا۔
والسلام
نوٹ:اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معاف کردیجئے گا۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
گڈ مسلم بھائی کی بات بالکل درست ہے اور میں بھی اس کی تائید کرتا ہوں۔ دعاؤں کا ذخیرہ اکٹھا ہی ہونا چاہئے۔
 
Top