• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیک انسان کے مرتے ہی جنت کا ٖٖفیصلہ

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
(ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ۔
(16-النحل:32)

کیا نیک انسان موت کے فوراً بعد جنت میں چلے جاتے ہیں ۔ تو پھر برزخی زندگی اور روز محشر کے معاملات کیا ہوئے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

’ ادخلوا الجنۃ ‘ کا مطلب یہ نہیں کہ ابھی جنت میں داخل ہوجاؤ ، اس کا مطلب انہیں بوقت موت دخول جنت کی خوشخبری دینا ہے ۔ جیساکہ ایک اور جگہ بصراحت یہ الفاظ ہیں : ’ و أبشروا بالجنۃ التی کنتم توعدون ‘ گویا سب آیات و احادیث کو ملا کر درست مفہوم اخذ کیا جائے گا ۔ خود اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام ’ عذاب قبر ‘ اور ’ روز محشر ‘ کی سختیوں سے پناہ مانگتے رہے ، یہ چیزیں بھی اس حقیقت کی واضح دلیل ہیں ۔
تفصیل کے لیے یہاں دیکھ لیں ۔
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم خضر حیات صاحب
السلام علیکم

میرا بنیادی سوال جو ہے اس کا جواب نہیں مل رہا ہے ۔ آپ نے جو لنک دیا تھا اس سے کا بھی مطالعہ کیا ہے ۔ اس میں بھی اس بات کی صراحت موجود ہے کہ مرنے کے فوراً بعد پتا چل جائے گا کہ بندہ جنتی ہے یا جہنمی ۔ اگر کسی کے مرنے کے بعد اس کی قبرجنت کا باغ رہی تو روز محشر اس کو اس بات کی کیا پریشانی ہے ہوگی کہ میرے ساتھ کیا ہوگااور دوزخ کا گڑھا ہوئی تو اس کو پہلے ہی پتا ہوگا آج خیر نہیں۔ اور آپ نے جو تشریح کی ہے اس سے بھی تو یہ پتا چل رہا ہے کہ موت کے وقت جنت کی خوشخبری سنادی جاتی ہے ۔ تو میرا سوال تو وہیں رہا کہ روز محشر کیا ہوگا کون لوگ پریشان ہوں گے۔کیا جنتی لوگ جنت کی بشارت بھول چکے ہوں گے۔
اس سے پہلے بھی میں کسی پوسٹ میں یہ بات پوچھ چکا ہوں لیکن جواب نہیں مل پارہا۔

اگر ممکن ہو تو کراچی میں موجود کسی عالم دین سے رابطہ کرا دیں تاکہ ذہن میں آنے والے سوالات کے جوابات حاصل کرسکوں۔
 
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ فیض الابرار صاحب جامعہ ابی بکر کراچی ہوتے ہیں ، ان سے رابطہ کرلیں ۔
 
Top