• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیک عمل پر ہمیشگی کرنا اور درمیا نی چال چلنا

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏"سددوا وقاربوا وابشروا فإنه لا يدخل احدا الجنة عمله"قالوا:‏‏‏‏ ولا انت يا رسول الله قال:‏‏‏‏"ولا انا إلا ان يتغمدني الله بمغفرة ورحمة"قال اظنه عن ابي النضر عن ابي سلمة عن عائشة وقال عفان حدثنا وهيب عن موسى بن عقبة قال:‏‏‏‏ سمعت ابا سلمة عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏"سددوا وابشروا"قال مجاهد:‏‏‏‏ قولا سديدا وسدادا صدقا.
( صحیح البخاری ،حدیث نمبر: 6467 )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دیکھو جو نیک کام کرو ٹھیک طور سے کرو اور حد سے نہ بڑھ جاؤ بلکہ اس کے قریب رہو (میانہ روی اختیار کرو) اور خوش رہو اور یاد رکھو کہ کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جائے گا۔
صحابہ نے عرض کیا: اور آپ بھی نہیں یا رسول اللہ! فرمایا اور میں بھی نہیں۔ سوا اس کے کہ اللہ اپنی مغفرت و رحمت کے سایہ میں مجھے ڈھانک لے۔

مدینی نے بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ موسیٰ بن عقبہ نے یہ حدیث ابوسلمہ سے ابوالنصر کے واسطے سے سنی ہے، ابوسلمہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے۔ اور عفان بن مسلم نے بیان کیا کہ ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا اور انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”درستی کے ساتھ عمل کرو اور خوش رہو۔“ اور مجاہد نے بیان کیا کہ «سدادا سديدا» ہر دو کے معنیٰ صدق کے ہیں۔

Narrated `Aisha: The Prophet said, "Do good deeds properly, sincerely and moderately, and receive good news because one's good deeds will not make him enter Paradise." They asked, "Even you, O Allah's Apostle?" He said, "Even I, unless and until Allah bestows His pardon and Mercy on me."
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
نیک عمل پر مداومت یعنی ہمیشگی
تسلسل اور مستقل مزاجی سے اعمال صالحہ پر کار بند رہنا
عن عائشة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏"سددوا وقاربوا واعلموا ان لن يدخل احدكم عمله الجنة وان احب الاعمال إلى الله ادومها وإن قل".
(صحیح البخاری ،حدیث نمبر: 6464 )
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”درمیانی چال اختیار کرو اور بلند پروازی نہ کرو اور عمل کرتے رہو، تم میں سے کسی کا عمل اسے جنت میں نہیں داخل کر سکے گا، میرے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے خواہ کم ہی کیوں نہ ہو۔“
 
Top