السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دعا میں وسیلہ اور واسطہ کے مفہوم میں کوئی فرق نہیں!
وسیلے کا صحیح معنی کیا ہے؟
”وسیلہ“ واسطہ کو کہتے ہیں،
لغوی اعتبار سے تھوڑا سا فرق ہے!
اردو میں وسیلہ میں سفارش کا عنصر ہے اور واسطہ میں حق جتانے کا عنصر غالب ہوا کرتا ہے!
اور واسطہ کا لفظ ذریعہ اوررابطہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے! اور ''لئے'' کے لئے بھی!
''محدث فورم کے واسطہ سے انسان اپنے مسائل علماء سے معلوم کر سکتا ہے۔''
یہاں واسطہ بمعنی ذریعہ ہے۔
بالواسطہ اور بلاواسطہ تو واضح ہے کہ یہ رابطہ کے معنی میں ہے!
@محمد زاہد بن فیض بھائی ! آپ کے واسطے ہم ادبی کتب سے اس کی مثالیں تقل کرنے کی مشقت ابھی اٹھانے کو تیار ہیں!
یہاں آپ کے واسطے، یعنی آپ کے لئے!
نوٹ: ایک معذرت کہ سوال شیوخ سے کیا گیا تھا، لیکن میرے ذہن میں یہ بات نہ رہی، اور شیوخ سے قبل میں نے کچھ عرض کردیا!