• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واہگہ بارڈر پر ’خود کش‘ حملے میں 49 ہلاک

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
واہگہ بارڈر پر ’خود کش‘ حملے میں 49 ہلاک​

واہگہ باڈر پر ہر روز پرچم کی تقریب میں سرحد کے دونوں طرف ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے قریب واہگہ بارڈر پر مبینہ ’خود کش‘ حملے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 49 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
صوبہ پنجاب انسپیکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا نے مقامی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ اب تک کم از کم 49 افراد ہلاک اور 118 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اِس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بی بی سی بات کرتے ہوئے 35 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہیں۔ مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد 60 کے قریب بتائی جارہی ہیں۔

ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر خرم نے مقامی ٹیلی وژن ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں بتایا کے ان کے ہسپتال 35 لاشیں لائی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ریجنرز اہلکاروں کی ہے۔

ابتدا میں حکام اسے ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کا دھماکہ قرار دے رہے تھے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی گھرکی ہسپتال میں لاشوں کو رکھنے کی جگہ نہ ہونے باعث لاشیں پارکنگ کے احاطے میں رکھی گئی ہیں۔ لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں واہگہ سرحد پر ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

ایک گھنٹہ پہلے
 
Top