- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
لو جی، سارا انتظار ختم، امام صاحب منصب نبوت پر فائز کر دئیے گئے ہیں۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
لغوی لحاظ سے تابعی کی بات کو حدیث کہہ دیا جاتا ہے، لیکن یہ لغوی حدیث صحابہ کرام اور دیگر تابعین کی بات کو بھی تو کہا جاتا ہے۔ کیا مقلدین تمام صحابہ وتابعین کی باتوں کو حدیث سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہیں؟
اگر نہیں، اور یقینا نہیں، تو اس جھوٹے پروپیگنڈے کا کیا فائدہ؟
ویسے ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، جب یہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے صرف امام کا قول حجت ہے، اس وقت یہ قرآن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان، قول صحابی، قول تابعی، سب کے انکاری ہو جاتے ہیں۔۔۔
اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا تابعی ہونا کسی دلیل سے ثابت ہی نہیں، ان کے اقوال کو احادیث بنا کر ان کو ماننا فرض کیا جا رہا ہے۔۔۔
آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ہو کر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا رفع الیدین، سیدنا عمر کی اندھیرے میں نماز فجر، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وضو، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا سینے پر ہاتھ باندھنا، دیگر صحابہ کرام کے احادیث کے موافق فتاوی جات، سب کچھ پس پشت ڈال کر بھی احادیث کے مخالف نہ ہوئے، لیکن ہم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی صرف وہ باتیں جو حدیث کے خلاف ہیں، انہیں چھوڑ کر احادیث کے مخالف بن گئے؟
واہ رے مقلد تیری کون سی کل سیدھی!
حافظ ابو یحیی نورپوری