• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وسیم انصاری

Wasim Ansari

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
111
پوائنٹ
0
اسسلام علیکم،
میرا نام وسیم انصاری ہے، میں دلھی انڈیا کا رہنے والا ہوں، میں زیادہ پڑھا لکھا تو نہیں ہوں لیکن اسلام کے بارے میں زیادہ جاننے کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے، میں دیوبندی ہوں، ویسے یہ فورم اہل حدیث کا ہے لیکن مجھے یہ فورم پسند ہے اسکی دو وجہ ہے پہلی تو یہ کی اس فورم میں زیادہ تعصب نہیں دکھ رہا ہے، اور سبھی حضرات دل کھول کر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہے اور ایک دوسرے کی اصلاح بھی کرتے رہتے ہے، انشااللہ میری اس فورم سے اصلاح ہوگی .
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم وسیم انصاری بھائی،
اللہ تعالیٰ نے چاہا تو آپ ہم سے اور ہم آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ بس حاضری شرط ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو راہ ہدایت دکھائیں اور اسی پر گامزن رکھیں اور اسی پر موت عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔

والسلام
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
وعلیکم السلام ورحمٰۃ اللہ
خوش آمدید بھائی وسیم انصاری۔
ان شاء اللہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور دین سیکھنے کا بھی اچھا موقعہ ملے گا۔
آپ کا صاف صاف بتا دینا کہ آپ دیوبندی ہیں، مجھے بہت اچھا لگا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم!
میرا نام وسیم انصاری ہے، میں دہلی انڈیا کا رہنے والا ہوں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
أهلا وسهلا ومرحبا
میں زیادہ پڑھا لکھا تو نہیں ہوں لیکن اسلام کے بارے میں زیادہ جاننے کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے، میں دیوبندی ہوں، ویسے یہ فورم اہل حدیث کا ہے لیکن مجھے یہ فورم پسند ہے اسکی دو وجہ ہے پہلی تو یہ کی اس فورم میں زیادہ تعصب نہیں دکھ رہا ہے، اور سبھی حضرات دل کھول کر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہے اور ایک دوسرے کی اصلاح بھی کرتے رہتے ہے، انشااللہ میری اس فورم سے اصلاح ہوگی۔
میرے عزیز! فی الحقیقت ان ناموں کی کوئی حیثیت نہیں، اصل شے تو عقیدہ اور طرزِ فکر ہے۔ اگر آج کے ’نام نہاد سیکولر‘ لوگ (خواہ ان کا نبی کریمﷺ سے کوئی تعلّق ہو یا نہیں، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور دیگر اسلامی احکامات پر عمل کریں یا نہیں؟) صرف مسلمانوں والے نام رکھ کر اگر وہ سوچیں کہ ہم اللہ کی جنّتوں کے وارث بن جائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
اس کے بالمقابل اگر کوئی شخص کتاب اللہ اور سنتِ نبویﷺ کو اپنی اساس سمجھتا ہے، انہیں حرزِ جان اور ان کے متعلّق صحابہ کرام﷢ کے فہم کو مشعلِ راہ بنا لیتا ہے، اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی تعصّب نہیں رکھتا تو ان شاء اللہ! وہ حق پر ہے، اور روزِ قیامت اللہ کی جنّتوں کا مستحق ہوگا، فرمان باری: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَىٰ وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴾ فرمان نبویﷺ: « وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة ، قال من هي يا رسول الله ؟ قال : ما أنا عليه وأصحابي »... صحيح الترمذي: http://www.dorar.net/enc/hadith?skeys=%D9%85%D8%A7%20%D8%A3%D9%86%D8%A7%20%D8%B9%D9%84%D9%8A%D9%87%20%D9%88%D8%A3%D8%B5%D8%AD%D8%A7%D8%A8%D9%8A2641
اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه ولا تجعله ملتبسا علينا فنضل واجعلنا للمتقين إماما
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
وعلیکم السلام!
ماشاءاللہ وسیم صاحب یقین جانیے آپ کی فورم میں آمد سے دلی خوشی ہوئی، اللہ پاک ہمیں، آپ کو اور تمام مسلمانوں کو اُس راہِ حق پہ چلائے جو سچا اور جنت کی طرف جاتا ہو، اور اس پہ اللہ تعالی کے احکام اور اس کے پیارے حبیبﷺ کے فرمان کی ٹھاپ ہوب(آمین)۔
 
Top