• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو کرتے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
جزاک الله -

صحیح حدیث کی رو سے تو وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا فرض ہے -لیکن محترم بھائی ایک سوال ہے کہ کیا آپ یہ پتا کر کے بتا سکتے ہیں کہ اگر وضو غسل خانے (باتھ روم) میں کیا جائے تو کیا ایسی صورت میں وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا صحیح ہے یا غلط ؟؟؟ یا پھر وضو کے لئے باتھ روم میں جانے سے پہلے اگر بسم الله پڑھ لی جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟؟؟

جن بھائی کو بھی اس کا علم ہو تو اس کا جواب ضرور فراہم کیجیے -
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
جزاک الله -

صحیح حدیث کی رو سے تو وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا فرض ہے -لیکن محترم بھائی ایک سوال ہے کہ کیا آپ یہ پتا کر کے بتا سکتے ہیں کہ اگر وضو غسل خانے (باتھ روم) میں کیا جائے تو کیا ایسی صورت میں وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا صحیح ہے یا غلط ؟؟؟ یا پھر وضو کے لئے باتھ روم میں جانے سے پہلے اگر بسم الله پڑھ لی جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟؟؟

جن بھائی کو بھی اس کا علم ہو تو اس کا جواب ضرور فراہم کیجیے -
بھائی اپنا سوال یہاں پوسٹ کر دیں
محدث فتویٰ

مزید رہنمائی کے لئے علماء کو ٹیگ کر رہا ہوں
انس
حافظ عمران الٰہی
بھائی! اس طرح کا ایک سوال میں نے بھی پوچھا تھا ابوالحسن علوی صاحب سے۔ ملاحظہ کریں:
سوال:جہاں غسل خانہ اور باتھ روم اکھٹے ہوتے ہیں وہاں وضو کرنا اور نہانا چاہیے؟(ارسلان)
جواب: ہمارے ہاں عرف میں جو سٹائل عام ہے، اس کے مطابق غسل خانہ اور ٹوائلٹ ایک ساتھ بنائے جاتے ہیں یعنی ان کا داخلہ یا اینٹرنس ایک ہوتی ہے لیکن ان کی جگہ یا مقام الگ الگ ہوتے ہیں لہذا غسل کرنے اور وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔(ابوالحسن علوی)

سوال: کیا غسل خانے میں وضو کے بعد کی دعا پڑھی جا سکتی ہے یا غسل خانے سے باہر آ کر پڑھنا چاہیے؟ (ارسلان)
جواب: اگر وہاں ہی دل میں پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر زبان سے پڑھنی ہے تو باہر آ کر پڑھے۔ (ابوالحسن علوی)
لنک
 
Top