• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو کی سنتیں

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
وضو کی سنتیں درج ذیل ہیں:

1- مسواک کرنا

2- وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا

3- وضو کےابتدا میں دونوں ہاتھوں کو دھونا

4- ایک ہاتھ سے کلی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھانا

5- جو روزے دار نہ ہو اس کا کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا

6- دائیں ہاتھ اور دائیں پاؤں کو بائیں سے پہلے دھونا

7
- وضو کے اعضاء کو تین تین مرتبہ دھونا (سر کا مسح ایک مرتبہ ہی کیا جائے گا)

8- اگر داڑھی گھنی ہوجس سے نیچےجلد نظر نہ آتی ہو اس کے ظاہری حصے کو دھوناواجب ہےاورخلال کرنا سنت ہے۔

9- اعضاء پر پانی بہانے کے بعد انہیں مَلنا۔

10- اگر پاؤں اور ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان بغیر خلال کیے پانی پہنچ جائےتو ان کا خلال کرناسنت ہے۔

11- فرض سے تھوڑازیادہ دھونا سنت ہےیعنی بازو دھوتے ہوئے کہنیوں سےتھوڑےآگےتک دھونا ایسے ہی پاؤں دھوتے ہوئے ٹخنوں سے تھوڑا اوپر تک دھونا۔

12- پانی میانہ روی سے استعمال کرنا

13- وضو کرنے کےبعد مسنون دعا پڑھنا

14- وضو کےبعددو رکعتیں ادا کرنا

- وضو کےبعداعضاء کو تولیے یا کسی کپڑےسےخشک کرناجائز ہے۔

- اگر ناخنوں پر نیل پالش لگی ہو تو وضو صحیح نہیں ہوگا کیونکہ نیل پالش سے پانی نیچے تک نہیں پہنچتا ، اس لیے ناخن پالش صاف کر کے وضو کرنا واجب ہے۔

- اگر ہاتھوں پر مہند ی وغیرہ لگی ہو تو وضو صحیح ہے ۔
 
Top